سوات (سوات نیوزڈاٹ کام )25جولائی کا سورج عوام نیشنل پارٹی کی کامیابی کا نوید لیکر طلوع ہوگا ، پختون قوم جان چکی ہے کہ ترقی و خوشحالی صرف لالٹین کے نشان ہی س ممکن ہے ، قوم 25جولائی کو لالٹین پر مہر ثبت کرکے ترقی و خوشحالی کے نئے دور کا آغاز کریں گے ، ان خیالات کا اظہار عوامی نیشنل پارٹی پی کے پانچ کے امیدوار واجد علی خان نے حلقہ میں مختلف شمولیتی تقریبات سے خطاب کرتے ہو ئے کیا ، انہوں نے کہا کہ عوام کو دھوکہ دینے کی نعرے اور دعوے دم توڑ چکی ہے عوام پچھلے حکومت کی مایوس کن کارکردگی کی وجہ سے ترقی سے پیچھے رہ گئے ، ادارے تباہ ہوگئے اور حکمران نعروں کو فروغ دیتے رہے ، انہوں نے کہا کہ ہم نے اپنے دور میں امن کی بحالی سمیت ریکارڈ ترقیاتی کام کئے ، جس سے اب عوام مستفید ہورہے ہیں خصوصاً صحت و تعلیم کے شعبہ کو ترقی دیکر قوم کے نونہالوں کو بہتر تعلیم کیلئے اقدامات اٹھائے اور اب قوم کے بچے دیگر شہروں کو تعلیم کے حصول کے لئے جانے کے بجائے اپنے ہی علاقے کے یونیورسٹیوں اور کالجوں میں تعلیم حاصل کررہے ہیں ، انہوں نے کہا کہ اس بار قوم نے اعتماد کیا تو ہر ضلع کی سطح پر یونیورسٹی اور تحصیل کی سطح پر ڈگری کالجز بناکر عوام کا مستقبل تابناک بنادیں گے ، انہوں نے کہا کہ قوم اب نعروں اور دعوؤں میں آنے والی نہیں ہے اس بار خدمتگاروں کو ووٹ دیکر اپنی محرومیوں کا ازالہ کریں گے ،ادھر دوسرے شمولیتی تقریب میں مرغ فروش یونین نے حالیہ انتخابات میں عوامی نیشنل پارٹی کے حمایت کا اعلان کردیا اور بھر پور مہم چلانے کا عزم بھی کیا، آخر میں نئے شامل ہونے والوں کو خوش آمدید کہا اور پارٹی کے سرخ ٹوپیاں پہنائی اور نئے شامل ہونے والوں نے بھر پور انتخابی مہم کا عزم بھی کیا ۔
890 total views, no views today



