سوات(سوات نیوزڈاٹ کام)پاکستان مسلم لیگ ن نے دو الگ الگ انتخابی ریلیاں نکال لی، خواتین کی پیدل جبکہ میانگل عمرفاروق باچا نے موٹر کار اور موٹر سائیکل ریلی نکال لی، سیدوشریف میاں گل احمدزیب مرحوم کی رہائش گاہ سے میاں گل عمرفاروق باچا کی سربراہی میں انتخابی ریلی نکال لی گئی جس میں بڑی تعداد میں موٹر کاریں، موٹر سائیکلیں، رکشے نے حصہ لیا، جو مینگورہ شہر کے مختلف چوراہوں سے ہوتا ہوا واپس سیدوشریف پر اختتام پذیر ہوا اسی طرح پی ایم ایل ن کے خواتین نے بھی پہلی مرتبہ انتخابی ریلی نکالی جس میں نسیم اختر کی قیادت میں بڑی تعداد میں خواتین کارکنوں نے حصہ لیا اور پیدل انتخابی مہم چلایا ۔
1,192 total views, no views today
Comments



