بریکوٹ ( ریاض احمد ) ’’ لالٹین تباہ د ے‘‘ ’’او بیٹ تباہ دے‘‘ کے نعروں پر اے این پی اور پی ٹی آئی کے کارکنوں کے مابین لڑائی ۔چھری کے وار سے اے این پی کے کارکن سے پی ٹی آئی کا کارکن شدید زخمی ۔زخمی کو فوری طور پر پشاور منتقل کردیا گیا ۔تفصیلات کے مطابق تحصیل بریکوٹ کے علاوہ شموزئی میں اے این پی اور پی ٹی آئی کے مابین لالٹین تباہ دے اور بیٹ تباہ دے کے نعروں پر شدید لڑائی چھڑگئی ۔اے این پی کے کارکن آفسر نے چھری کا وار کرتے ہوئے پی ٹی آئی کے کارکن حمید گلے پر شدید زخمی کردیا ۔شموزئی پولیس نے ملزم کو گرفتار کرلیا ۔
2,578 total views, no views today
Comments



