اسلام آباد(ان لائن)انتخابی نتائج مسترد، اے این پی نے احتجاج کا اعلان کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق اے این کے سربراہ اسفندیار ولی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انتخابی نتائج کو مسترد کر دیا ہے۔ اسفندیار ولی کا کہنا تھا کہ پولنگ والے دن 6 بجے تک سب کچھ ٹھیک چل رہاتھا ،ہرجگہ6 بجے کے بعد گڑبڑہوئی، میرے حلقے میں ووٹوںکی گنتی درست نہیں ہوئی ،ہم نے فیصلہ کیا ہے کہ احتجاج کریں گے اور آج شام کواے پی سی میں طے کریں گے،آگے کیاکرناہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ ہم انتخابی نتائج کو مستر د کرتے ہیں
اور 30جولائی کوہرضلعی ہیڈکوارٹرپراحتجاج ریکارڈکرائیں گے۔ اسفندیار ولی کا کہنا تھا کہ تمام تحفظات کے باوجود ہم جمہوریت آگے لیکر جانا چاہتے ہیں۔
966 total views, no views today
Comments



