سوات (سوات نیوزڈاٹ کام) حلقہ پی کے 4 کی دوبارہ گنتی پر فیصلہ سنا دیا گیا ، گنتی کی درخواست امیر مقام کی جانب سے دائر کی گئی تھی جس کی پیروی سینئر وکیل افتخار احمد ایڈوکیٹ نے کی ، تفصیلات کے مطابق سوات کے حلقہ پی کے 4 میں پاکستان تحریک انصاف کے اُمیدوار عزیز اللہ گران کے جیت کے اعلان بعد مسلم لیگ ن کی جانب سے دئیے گئے درخواست پر پوسٹل بیلٹ کی دوبارہ گنتی مکمل ہو گئی جس کے نتیجے میں عزیز اللہ گران کی لیڈ 180 ووٹ سے کم ہو کر 49 ووٹ ہو گئی ہے اور اس کے ساتھ مسلم لیگ ن کی جانب سے دوبارہ گنتی کیلئے بھی درخواست دی گئی تھی جسے منظور کر لیا گیا ہے اور آج دوبارہ گنتی کے بعد حتمی فیصلہ جاری کیا جائے گا پاکستان مسلم لیگ ن کے اُمیدوار امیر مقام کی طرف سے وکیل افتخار احمد ایڈوکیٹ نے پیروی کی آج اس سلسلے میں الیکشن کمیشن دوبارہ گنتی کرے گی اور رزلٹ فارم کی مکمل جانچ پڑتال کے بعد حتمی فیصلہ جاری کرے گا ۔
1,088 total views, no views today



