سوات(سوات نیوزڈاٹ کام)کالام اور اس کے مضافاتی علاقوں میں ہیضہ کی وبا پھیل گئی، درجنوں افراد ہسپتال داخل میں لایا جاچکا ہے، مرض میں مختلف عمر کے لوگوں مبتلا ہے جن کو فوری طبی امداد کیلئے کالام سول ہسپتال لایا جارہا ہے تاہم ہسپتال میں سہولیات نہ ہونے کی وجہ سے مریضوں کو سیدو شریف، مدین اور خوازہ خیلہ ہسپتال منتقل کیا جارہا ہے، ہسپتال ذرائع کے مطابق ڈی ہائیڈریشن کی وجہ سے تین مریضوں کے گردے فیل ہو چکے ہیں ، مینگورہ شہر سے سو کلومیٹر دور اور دشوار گزار خراب سڑک کی وجہ سے مریضوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے تاہم ابھی تک محکمہ صحت کی جانب سے بھی کوئی ایکشن نہیں لیا گیا ہے،
1,730 total views, no views today
Comments



