مٹہ ( سوات نیوزڈاٹ کام)پاک فوج مٹہ کے کرنل شاہد بشیر نے کہا ہے کہ پاک نے ضلع سوات میں قیام امن کی بعد علاقے کی فلاح وبہبود اور غریب عوام کی خدمت اور علاقے کی ترقی کیلئے بھی اہم کردار ادا کیا ہے اور انشاء اللہ عوام اور پاک فوج ملکر ائندہ بھی ملک وقوم کیلئے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کرینگے ان خیالات کااظہار انہوں نے گذشتہ روز وادی پیوچار شور میں غریب خاندانوں پر پاک فوج کے طرف سے امدادی اشیاء خوردونوش تقسیم کرنے کی موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا تقریب میں پاک فوج کے دیگر ذمہ داروں اورنوجوانوں کی علاوہ علاقہ معززین وی ڈی سی ممبرز اور عام لوگوں نے بھی بڑی تعداد میں شرکت کی انہوں نے کہا کہ ایک مضبوط اور خوشحال ملک کیلئے ہم سب کو ملکر کام کرنا چایئے کیونکہ پاک فوج اور عوام نے ملکر ہر مشکل میں ایک دوسرے کاساتھ دیا ہے انہوں نے کہا کہ پاک فوج نے عوام کی تعاون سے ضلع سوات میں قیام امن کی بعد عوام اور علاقے کی ترقی کیلئے فلاحی اور ترقیاتی کاموں میں بھی بڑھ چڑھ کر حصہ لیا ہے اور انشاء اللہ ائندہ بھی لینگے اس موقع پر انہوں نے دیگر مہمانوں کیساتھ ملکر علاقے کی دوسو غریب خاندانوں پر پاک فوج کے طرف سے امدادی خوراکی اشیاء تقسیم کی جس پر علاقے کی عوام نے پاک فوج کا شکریہ ادا کیا
1,388 total views, no views today



