سوات، ضلع سوات کے کشیدہ حالات کے دوران متاثرہ ہونے والے مزید تیرہ خاندانوں میں یو ایس ایڈ کے نوید زندگی بحالی حیات پروگرام کے تحت کاروباری سامان تقسیم کردیا، ضلع بھر کے مختلف علاقوں سے تعلق رکھنے والوں کو پی ٹی ڈی سی ہوٹل مدعو کیا گیا تھاجہاں پر ان کی رجسٹریشن مکمل ہونے کے بعد ان کوکاروباری سامان فراہم کیا گیا ، جن تیرہ خاندانوں میں کاروباریسامان دیا گیا ان میں 9 خواتین جبکہ 4 مرد شامل ہیں،
کاروبار کیلئے دیئے گئے سامان میں کپڑے، سلائی مشینیں، پلاسٹک فرنیچر سمیت دیگر سامان شامل ہیں، اس حوالے سے یو ایس ایڈ کے نوید زندگی بحالی حیات پروگرام کے میڈیاکوارڈینیٹرنویدیوسفزئی نے کہا کہ یو ایس ایڈ ملاکنڈڈویژن میں اس پروگرام کے تحت ان متاثرین کو کاروبار کیلئے امداد فراہم کررہی ہے، جو اپنے پیاروں کو دہشت گردی کی وجہ سے یا کھو چکے ہیں یا زخمی ہو چکے ہیں ،اورابتک ملاکنڈڈویژن کے سینکٹروں متاثرین اس پروگرام سے مستفید ہو چکے ہیں، انہوں نے کہا کہ پروگرام کا بنیادی مقصد متاثرین کو اپنے پاؤں پر کھڑاکرنا اوراپنے اخراجات پر قابو پانے کیلئے ان کو روزگار فراہم کرنا ہے، انہوں نے کہا کہ یو ایس ایڈ کا یہ پروگرام مستقبل میں بھی جاری رہے گا، اس موقع پر امداد ملنے والے متاثرین نے میڈیا کے نمائندون سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ یو ایس ایڈ پروگرام کے ذریعے ملنے والے سامان سے ہم اپنے لئے ایک اچھا روزگار شروع کرسکیں گے، جس سے ہمارے گھروں کے اخراجات پورے ہونگے اور ہم دوسروں کی محتاجی سے بھی بچ سکیں گے، متاثرین نے پروگروام کو سراہا اور امید ظاہر کی کہ یوایس ایڈ متاثرین کی امداد کا سلسلہ جاری رکھے گا۔
471 total views, no views today


