مینگورہ، لینڈمافیاکا ستایا ہوا شخص فریاد لے کر سوات پریس کلب پہنچ گیا،متعلقہ تھانے میں رپورٹ درج کرانے کے باوجود بھی پچا س لاکھ روپے ہڑپ کرنے والے ملزموں کو گرفتار نہیں کیا جاسکا، انصاف نہ ملنے کی صورت میں اجتماعی خودکشی کی دھمکی دے دی،اس حوالے سے کبل کے علاقہ گودھاشاہ ڈھیرئی کے رہائشی صلوخان نے اپنے بیٹوں پیرزادہ ،واحدزمان اوردیگراہلخانہ کے ہمراہ سوات پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہاکہ مجھے مکان کی ضرورت تھی
جس کیلئے پرویزولدارسلاخان سکنہ مانڑئی نامی شخص نے مجھ سے پچاس لاکھ روپے لئے اورعلاقہ عثمان آباد طاہرآباد میں کسی اورکی زمینیں اورمکانات دکھائے اورجعلی اقرارنامہ بھی دیا،انہوں نے کہاکہ جب ہمیں پتہ چلا کہ یہ شخص ہمارے ساتھ فراڈ کررہا ہے تو ہم نے مقامی اصلاحی کمیٹی سے رابطہ کیا جہاں پر دوافرادظاہرخان اورافضل خان کو ذمہ داری سونپی گئی کہ وہ پرویز سے ایک سال کے اندرہماری رقم دلادیں گے فیصلے کے مطابق ہم نے پچاس لاکھ میں سے سات لاکھ روپے بھی چھوڑدئے،انہوں نے کہاکہ ایک سال سے زائدعرصہ گزرجانے کے باوجود بھی ہمیں ایک پیسہ بھی نہیں ملا جس کے بعد ہم نے مقامی پولیس اسٹیشن میں رپورٹ درج کرانے سمیت اعلیٰ حکام کو درخواستیں بھی دیں جب ہم شاہ ڈھیرئی پولیس اسٹیشن جاتے ہیں تو وہاں پر پولیس اہلکارہمیں مارتے پیٹتے ہیں جبکہ ملزموں کی جانب سے دھمکیاں بھی مل رہی ہیں،انہوں نے کہاکہ میں نے اٹھائیس سال تک بیرون ملک محنت مزدوری کرکے یہ رقم کمائی تھی جو لینڈمافیانے چشم زدن میں چھین لی جسے حاصل کرنے کیلئے ہم نے اس کی مزیددگنی رقم خرچ کردی ہے ،انہوں نے کہاکہ انصاف کیلئے دردر کی ٹھوکریں کھا رہا ہوں مگر انصاف نہیں مل رہا ہے جبکہ دوسری جانب ملزمان کھلے عام گھوم پھرہے ہیں،انہوں نے کہاکہ حکومت اوردیگراعلیٰ حکام مذکورہ افرادسے ہماری رقم دلائیں بصورت دیگراجتماعی خودکشی پر مجبورہوجائیں گے۔
530 total views, no views today


