سوات (سوات نیوزڈاٹ کام) دہشت گردی کے دوران متاثرہ شخص ظفرعلی عرف شوپڑے سکنہ فیض آباد نے کہا ہے کہ میرے گھر اور دیگر املاک کو تباہ کرنے والے افراد کو رہا کرنا افسوسناک ہے ، ان افراد نے رہائی کے بعد ایک بارپھر میں دبانا شروع کردیا ہے اور امجھے جان سے مارنے کی دھمکیاں دے رہے ہیں ، انہوں نے کہا اگر آج مورخہ 17اگست تک میرے نامزد کردہ افراد کو گرفتار نہ کیا گیا تو سرکٹ ہاؤس کے سامنے 2بچوں کے ہمراہ خود سوزی کروں گا کیونکہ ان 65افراد کو ایف آئی آر کے باجودگرفتار نہ کرنا افسوسناک ہے ، انہوں ے کہا کہ اس سلسلے میں انتظامیہ میرے ساتھ تعاون کرکے میرے خاندان کے افراد کو مارنے اور میرے گھر اور گاڑیوں کو جلانے والوں کو فوری گرفتار کرے بصورت دیگر میں اپنے دھمکی پر ہر حال میں عمل کروں گا ۔
960 total views, no views today



