مینگورہ(سوات نیوزڈاٹ کام)قومی وطن پارٹی نے سوات میں دوصوبائی نشستوں پر ضمنی الیکشن لڑنے کا اعلان کردیا ، آج پارٹی کا اجلاس طلب کرلیاگیا جس میں ضمنی الیکشن کے حوالے سے تفصیلی بات چیت کی جائے گی،اس سلسلے میں میں وطن پارٹی کے ترجمان بہرام خان عثمان خیل کا کہناہے کہ پارٹی قائدین نے کافی سوچ کے بعدپی کے تین اورپی کے سات پر ضمنی الیکشن کیلئے اپنے امیدوار سامنے لانے کا فیصلہ کرلیا ہے ،اس مقصد کیلئے آج انتیس اگست چار بجے علاقہ کالا کلے میں قائم مقام جنرل سیکرٹری شیرعلی شاہ ایڈووکیٹ کی رہائش گاہ پرپارٹی کا ایک اہم جلاس بھی طلب کرلیاگیا ہے جس میں اس حوالے سے تفصیلی گفتگو کی جائے گی جبکہ امیدواروں کے نام بھی تجویز کئے جائیں گے،انہوں نے کہاکہ موجود ہ وقت میں قومی وطن پارٹی ہی وہ واحدسیاسی جماعت ہے جس کے پاس عوامی مسائل کے حل اورانہیں بنیادی سہولیات فراہم کرنے کا پروگرام موجود ہے جس کے تحت لوگوں کی مشکلات دور کی جائیں گی جبکہ انہیں دہلیز پر تمام تر سہولیات فراہم ہوں گی،انہوں نے کہاکہ پارٹی قائدین نے کارکنو ں کو ہدایت جاری کی ہے کہ وہ ضمنی الیکشن کیلئے ابھی سے تیاریوں کا سلسلہ شروع کریں اوراس مقصد کیلئے منظم اورموثر طریقے سے مہم چلائیں جبکہ ساتھ ساتھ پارٹی کا پیغام بھی گھرگھر اورہرفرد تک پہنچائیں۔
1,036 total views, no views today



