مٹہ ( تحصیل رپورٹر ) ڈسٹرک پولیس افسر سوات سید اشفاق انور نے کہا ہے کہ پولیس اور عوام کی درمیان رابط اور تعاون اس وقت بہت ضروری ہے اسلئے عوام پولیس کیساتھ اپنا تعاون جاری رکھیں انہوں نے کہا کہ وہ اور دیگر پولیس افسران اس وقت مٹہ تحصیل میں گھروں کو پتھر پھینکنے اور دروازوں کو کھٹکھٹانے کی مسئلے کو حل کرنے کیلئے ترجیحی بنیادوں پر کام کرتے ہیں اور انشاء اللہ عوام کی تعاون سے بہت جلد وہ ان لوگوں تک رسائی حاصل کرینگے انہوں نے کہا کہ عوام کمیٹیاں بنائیں تاکہ عوام اور پولیس کے درمیان رابطہ اور بھی مضبوط اور اسان ہوجائے انہوں نے کہا کہ عوام ایک پرامن اور جرائم سمیت منشیات سے پاک معاشرے کی قیام میں پولیس اور دیگر اداروں کیساتھ دیں ان خیالات کااظہار انہوں نے گذشتہ روز مٹہ برہ درشخیلہ میں ایک کھلی کچہری سے خطاب کرتے ہوئے کیا کھلی کچہری سے کرنل ریٹائرڈ عبدالغفار خان ضلع کونسل میں اپوزیشن لیڈر احمد خان حافظ رحیم شاہ اورد یگر لوگوں نے بھی خطاب کی جبکہ کھلی کچہری میں بڑی تعداد میں لوگوں نے شرکت کی مقررین نے کہا کہ پولیس اور عوام ملکر ایک پرامن منشیات اور جرائم سے پاک معاشرے کی قیام کو عملی بناسکتے ہیں لیکن اس میں پولیس اور دیگر اداروں کیساتھ عوام کی تعاون بہت ضروری ہوتی ہیں کیونکہ پولیس عوام کی تعاون کی بغیر کچھ نہیں کرسکتے انہوں نے کہا کہ مٹہ میں رات کو گھروں میں پتھر پھینکنے اور دروازوں کو زور زور سے کھٹکھٹانے کی مسئلے کو حل کرنے اور ذمہ داروں کی خلاف کاروائی کرنے کیلئے وہ اور دیگر پولیس افسران کام کرنے میں مصروف ہیں اور انشاء اللہ بیت جلد عوام کی تعاون سے پولیس کی ہاتھ ان لوگوں تک پہنچنے والے ہیں انہوں نے کہا کہ عوام اپنے اپنے علاقوں کی سطح پر کمیٹیاں بنائیں تاکہ عوام اور پولیس کے درمیان رابط اور بھی مضبوط اور اسان ہوجائے انہوں نے لوگوں سے اپیل کی کہ وہ اس علاقے میں منشیات اور دیگر جرائم کو بھی ختم کرنے اور ایک خوشحال اور جرائم سے پاک معاشرے کی قیام میں اپنا اہم کردار ادا کریں دریں اثناء کھلی کچہری میں لوگوں نے مسائل کی انبار لگادی لیکن ڈی پی او سوات کھلی کچہری کو ایک گھنٹہ تاخیر سے پہنچ کر زیادہ تر لوگ واپس اپنے گھروں کو چلے گئے تھے
ایس پی سوات خانخیل نے کہا ہے کہ مٹہ سمیت سوات بھر میں امن و امان کی برقراری ترجیحات میں شامل ہے اور مٹہ میں گھروں پرپتھر پھینکنے کی صرف افواہیں ہیں ، مٹہ پولیس گشت کو 24گھنٹے یقینی بنایا جائیں ، ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے دفتر مٹہ میں گھروں پر پتھر پھینکنے والے اطلاعات پر اعلیٰ سطحی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ، اس موقع پر ڈی ایس پی مٹہ اکبر شنواری ، ایس ایچ او اور دیگر موجود تھے ، ڈی ایس پی مٹہ اکبر شنواری نے گذشتہ روز اخبارات میں شائع ہونے والے خبروں کے حوالے سے ایس پی خانخیل کوتفصیلی بریفنگ دی اور کہا کہ مٹہ میں اس طرح کا کوئی واقع پیش نہیں آیا ، جس پر ایس پی خانخیل خان نے کہا کہ مٹہ سمیت سوات بھر میں امن امان کی برقراری ہماری اولین ترجیح ہے ، انہوں نے ڈی ایس پی کو ہدایت کی کہ مٹہ میں پولیس گشت کے نظام کو موثر بنایا جائیں اور پولیس فورس کی 24گھنٹے گشت یقنی بنایا جائیں ۔
1,386 total views, no views today



