مینگورہ(سوات نیوزڈاٹ کام ) ڈرگ انسپکٹر سوات مصطفی اور عمران الحق کا ٹیم کے ہمراہ سیدو شریف کے میڈیکل سٹورز پر چھاپے، دو نمبر ادویات کیخلاف کارروائی،متعدد میڈیکل سٹوروں کے لائسنس منسوخ، دکانیں سیل، تفصیلات کے مطابق دو نمبر ادویات کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے ڈسٹرکٹ ڈرگ انسپکٹرز مصطفی اور عمران الحق نے ٹیم کے ہمراہ سیدو شریف کے میڈیکل سٹورز پر چھاپے مارے، کارروائی کے دوران متعدد دکانوں میں دو نمبر ادویات کی موجودگی اور فروخت پر میڈیکل سٹورز کے لائسنس منسوخ کردئیے ، اور اُن کی دکانیں سیل کردئیے،واضح رہے اس سے پہلے سوات میں اس قسم کی کارروائیاں بہت کم دیکھنے میں آئی ہے اور دو نمبرادویات کی آڑ میں انسانی جانوں سے کھیلنے والوں کے خلاف اس کارروائی پر عوام ڈرگ انتظامیہ کو خراج تحسین پیش کیا اور مستقبل میں بھی اس قسم کے کارروائیوں کو جاری رکھنے کا مطالبہ کیا ۔
1,556 total views, no views today



