سوات(سوات نیوزڈاٹ کام)تحصیل ناظم چارباغ نوید علی خان ٹی ایم اوشیر افضل بنگش نے کہا ہے کہ تحصیل چارباغ میں صفائی مہم عوام کی تعاون کی بغیر ممکن نہیں صاف ستھراماحول فراہمی مشترکہ جدوجہد سے مشروط ہرشہری اپنی ذمہ داری پوری کرنے سے صحت مند معاشرہ تشکیل دینے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں عید الاضحی کے بعد اور اب تک پورے تحصیل میں صفائی مکمل کی جاچکی ہیں ٹی ایم اے ورکرزمحدود وسائل میں شہریوں کو سہولیات فراہم کررہے ہیں ان خیالات کا اظہار نوید علی خان تحصیل ناظم تحصیل چارباغ شیر افضل بنگش ٹی ایم او نے صفائی مہم کے حوالے سے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیاشیر افضل بنگش نے کہا کہ صفائی مہم کامیاب رہی عوام ٹی ایم اے سے تعاون کریں اور اپنے علاقے کو صاف ستھرا ماحول فراہم کرنے میں اپنا کردار ادا کریں اس طرح صفائی نصف ایمان ہے جگہ جگہ کندگی سے بیماریاں پھیلنے اور ماحول گندہ ہوجاتا ہے عیدالاضحی میں ٹی ایم اے چارباغ نے عوام کو بہتر سہولیات دی اور ان کی شکایات اور مشکلات کا بروقت آزالہ کرکے ایک مثال قائم کی جو کہ ایک اعزاز کی حیثیت رکھتاہے آئندہ کے لئے اس طرح کی مہم زوروشور سے چلائیں گے
1,608 total views, no views today



