سوات (سوات نیوزڈاٹ کام) تحصیل کونسل بابوزئ کا بجٹ اجلاس ، اپوزیشن اراکین کا اجلاس سے واک آؤٹ ، بجٹ کے حوالے سے تحفظات کا اظہار ، اجلاس منگل 4 ستمبر تک ملتوی کر دیا گیا گزشتہ روز تحصیل کونسل بابوزئ کا بجٹ اجلاس زیر صدارت کنونیئر فضل حمید خان منعقد ہوا جس میں تحصیل ناظم اکرام خان ، ٹی ایم او اور دیگر حکام شریک ہوئے اجلاس میں بجٹ پیش کرتے ہوئے تحصیل ناظم اکرام خان کا کہنا تھا کہ پچھلے تین سالوں میں تحصیل کونسل بابوزئ نے مینگورہ شہر کی خوبصورتی کیلئے جو اقدامات کئے ہیں ان میں سولر سسٹم کی سٹریٹ لائٹس ، فضاگٹ پارک کی توسیع بمعہ فیملی پوائنٹ ، جدید معیار کے سلاٹر ہاؤس کی تعمیر بمقام اوگدئ شامل ہیں مینگورہ شہر کی گندگی کو ٹھکانے لگانے کیلئے 6 کروڑ روپے پر ڈمپنگ گراؤنڈ بمقام کوترو میرہ خریدا گیا ہے اور ساتھ ہی واٹر سپلائی اینڈ سنیٹیشن سروسز کمپنی کے حوالے کیا گیا ہے جو کہ مینگورہ شہر کا ایک دیرینہ مسئلہ تھا اس کے علاوہ ٹی ایم اے کمرشل پلازہ جو کہ 112 دکانات پر مشتمل ہے کچھ ناگزیر وجوہات کی بناء پر پچھلے سال صرف 11 دکانات نیلام ہوئے جس سے ٹی ایم اے کو 1 کروڑ 35 لاکھ روپے پگڑی کی مد میں وصول ہوئے ہیں اور انشاء اللہ بقایا دکانات کی جتنی جلدی ہو سکے تشکیل شدہ کمیٹی کے سفارشات کے مطابق نیلامی کی جائے گی ساتھ ہی کارپارکنگ کا ٹھیکہ 11مہینوں کیلئے مبلغ 8 لاکھ 71 ہزار 2 سو 40 روپے پر دیا گیا ہے جنرل بس اسٹینڈ کیلئے جو 50 کنال زمین خریدی گئی تھی اس پر تعمیراتی کام بہت تیزی سے جاری ہے اور عنقریب پایہ تکمیل تک پہنچ جائے گا اس منصوبے سے کونسل کے آمدن میں خاطر خواہ اضافہ ہو گا اس کے ساتھ ساتھ معزز کونسل کے سامنے ایک اہم بات لانا چاہتا ہوں کہ مینگورہ شہر میں مختلف مقامات پر ٹی ایم اے کے چند خالی پلاٹس بہت عرصے سے بیکار پڑے ہیں اگر ہم اس معزز کونسل کی اجازت پر اس پر کمرشل پلازے اور دکانات وغیرہ تعمیر کریں تو ٹی ایم اے کی قیمتی کمرشل جائیداد محفوظ ہونے کے ساتھ ساتھ ٹی ایم اے کی آمد ن کا ذریعہ بھی بنے گا اور اس کے بعد تیار شدہ بجٹ پیش کیا گیا اجلاس میں جونہی اپوزیشن ارکان کو موقع دیا گیا تو شاہد علی خان نے بجٹ کے حوالے سے اپنے شدید تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے اجلاس سے واک آؤٹ کیا جس کے بعد تحصیل نائب ناظم فضل حمید خان اور تحصیل کونسلر یوسف علی خان نے واک آؤٹ کرنے والے اراکین کو منایا اور انہیں دوبارہ کونسل اجلاس میں شرکت کیلئے لائے جس کے بعد اپوزیشن لیڈر شاہد علی خان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ چونکہ تحصیل ناظم اکرام خان اپنی اکثریت کھو چکے ہیں انہیں دوبارہ ایوان سے اعتماد کا ووٹ لینا ہو گا اور اس کے ساتھ ہی کنونیئر نے اجلاس منگل تک ملتوی کرنے کا اعلان کیا ۔
1,870 total views, no views today



