سوات(سوات نیوزڈاٹ کام)وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان کا سیدو سنٹرل ہسپتال میں حاملہ خاتون کے انتظار گاہ میں بچے کو جنم دینے کے واقعہ کا نوٹس لے لیا،وزیراعلیٰ کی ضلعی انتظامیہ کو واقعہ کی فوری انکوائری کرنے اور رپورٹ بھیجنے کی ہدایت کردی، ذرائع کے مطابق گزشتہ روز سنٹرل ہسپتال کے گائنی وارڈ کے انتظار گاہ میں غریب خاتون مریضہ نے بچہ کو جنم دیا تھا، اس کو وارڈ میں جگہ نہ دی گئی، جبکہ بچہ پیدائش کےچند گھنٹوں بعد چل بسا، جس پر وزیر اعلیی خیبر پختونخوا محمود خان نے سخت ایکشن لے لیا ہے اور واقعہ کی فوری انکوائری کیلئے ڈی سی سوات ثاقب اسلم رضا کو احکامات جاری کئے ہیں، وزیر اعلیٰ محمود خان نے کہا کہ ڈی سی سوات رپورٹ میں ذمہ داروں کا واضح تعین کرے،غفلت کے مرتکب ذمہ داران کے خلاف کاروائی کی جائے گی، انہوں نےکہا کہ ہسپتال انتظامیہ کی طرف سے غریب مریضوں کے ساتھ غفلت کا برتاؤبرداشت نہیں کرینگےغفلت کے مرتکب ذمہ داران کے خلاف کاروائی کی جائے گی
1,253 total views, no views today



