سوات، سوات ملم جبہ میں جرگہ کے دوران فائرنگ، تین افراد شدید زخمی،فوری طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل،پولیس نے مقدمہ درج کردیا،ذرائع کے مطابق سوات کے علاقہ ملم جبہ میں مقامی جرگے نے محمد غفور، الیف خان اور دوسرے فریق محمد علی ،
دیدار ، حبیب اللہ پر دعو یداری کی تھی کہ وہ مقامی لوگوں کی زمینوں پر قبضہ کرتے ہیں اور جنگلات کی کٹائی اور ٹمبر سمگلنگ میں بھی ملوث ہیں مقامی جرگہ ان کے خلاف فیصلہ کرنے والا تھاکہ محمدعلی، دیدار،حبیب اللہ، اقبال حسین، محمدجان ، سلطنت خان اور میاں جان نے جرگے پر دھا بول دیا اور آتشیں اسلحہ سے فائرنگ شروع کی جس کے نتیجے میں محمد غفور، الیف خان اور یعقوب خان شدید زخمی ہوگئے جنہیں فوری طب امدادکی غرض سے سید وشریف ہسپتال پہنچایا گیا ، مقامی پولیس نے مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔
376 total views, no views today


