سوات (سوات نیوزڈاٹ کام) سینئر صحافی سلیم صافی کے خلاف شر انگیز پروپیگنڈے کے خلاف سوات کے صحافی برادری سراہا احتجاج بن گئی ، 3 روز سوگ کا اعلان ، گذشتہ روز سوات پریس کلب اور سوات یونین آف جرنلسٹس کے صحافیوں نے سینئر صحافی سلیم صافی کے خلاف مخصوص جماعت کی جانب سے منفی پروپیگنڈے کے خلاف احتجاجی مظاہرہ اور واک کیا ، اس موقع پر سلیم صافی کے حق میں نعرے لگائے گئے ، مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے سوات پریس کلب کے چیف ایگزیکٹیو غلام فاروق سپین دادا ، چیئرمین پریس کلب شہزاد عالم ، یونین آف جرنلسٹس کے صدر فضل رحیم خان ، سابق چیئرمین رشید اقبال ، سینئر صحافی محبوب علی اور دیگر نے کہا کہ ملکی میڈیا پر سلیم صافی واحد وہ پختون اینکر ہے جو پختون قوم کی آواز اٹھا رہے ہیں اور انکے تجزیے اور پروگرام حقیقت پر مبنی ہے ، ا س سلسلے میں حکومت جوڈیشل انکوائری مقرر کرکے مکمل تحقیقات کریں ، اس موقع پر سوات پریس کلب کے چیئرمین شہزاد عالم نے تین روزہ سوگ کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ہم سلیم صافی کے شانہ بشانہ رہینگے اور کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے اور اگر یہ سلسلہ نہ روکا گیا تو اسلام آباد میں پارلیمنٹ ہاؤس کے سامنے دھرنا دیا جائیگا ۔
1,376 total views, no views today



