خوازہ خیلہ(تحصیل رپورٹر) یونیورسٹی آف سوات کے ایم اے / ایم ایس سی سالانہ امتحانات 4ستمبر 2018سے شروع ہونگے۔ناظم امتحانات ،مکمل کاغذات والے طلباء وطالبات کو رولنمبر سلپس سکونتی پتوں پر بھیجے جاچکے ہیں۔ جبکہ ریگولر اُمیدوار اپنے رول نمبر سلپس متعلقہ کالجز سے حاصل کرینگے،یونیورسٹی آف سوات کے ناظم امتحانات محمد ریاض خان کے دفتر سے جاری پریس ریلیزکے مطابق یونیورسٹی ہذا کے زیر انتظام ایم اے / ایم ایس سی سالانہ امتحان 4 0ستمبر 2018 سے شروع ہونگے ۔مذکورہ امتحان میں پرائیویٹ حیثیت سے شامل وہ اُمیدوار جن کے کاغذات مکمل تھے ۔ان کے رول نمبر سلپس انکے سکونتی پتوں پر بھیجے جاچکے ہیں۔ جبکہ ریگولر اُمیدوار اپنے رول نمبر سلپس متعلقہ کالجز سے حاصل کرینگے۔ امیدواروں کی سہولت کیلئے رولنمبر سلپس کی ایک کاپی متعلقہ امتحانی مرکز کے سپر نٹنڈنٹ کو بھی فراہم کئے گئی ہے اگر کسی امیدوار کو رول نمبر سلپ نہ ملے تو امتحانی مرکز کے سپر نٹنڈنٹ سے بھی کاپی حاصل کرسکتے ہیں۔ اسکے ساتھ ساتھ امیدواروں کے سہولت کیلئے یونیورسٹی آف سوات کی ویب سائیٹ http/www.uswat.edu.pkپر بھی رول نمبر معلوم کرسکتے ہیں۔ جن اُمیدواروں کے ذمہ بقایاجات ہیں یا انکے کاغذات نا مکمل ہیں ۔ انکو ہدایت کی جاتی ہے کہ2 0ستمبر 2018 سے پہلے یونیورسٹی اف سوات کے امتحانی سیکشن کانجو ٹاون شپ کبل سوات سے رابطہ کرکے اپنے کاغذات مکمل کریں بصورت دیگر انکو رول نمبر سلپس جاری نہیں کئے جائنگے۔
1,822 total views, no views today
Comments



