بریکوٹ، مرکزی حکومت کی طرف سے آ زادی مارچ اور انقلابی مارچ کے کارکنوں اورعورتوں اور بچوں پر تشدد ،فائرینگ اور انسو گیس کے استعمال پر پاکستان تحریک انصاف تحصیل بریکوٹ کابینہ نے آفس میں زیر صدارت انجینئر شرافت علی ایک ہنگامی اجلاس منعقد کیا
۔اجلاس ختم ہونے کے بعد بڑی تعداد میں پارٹی عہدیداران اور کارکنوں نے جلوس کی شکل میں سب ڈویژن آفس بریکوٹ تک گئے اور بعد میں بریکوٹ چوک کے مقام پر مظاہرہ کیا ۔مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے پی ٹی آئی تحصیل بریکوٹ صدر انجینئر شرافت علی ،جنرل سیکرٹری محمد نعیم خان،ریجن انجینئر سیکرٹری شوکت حیات،یوسی کوٹہ صدر محمد شاہ خان،یوسی غالیگے صدر فصیح اللہ ،باچہ گل،دلشاد خان،بلندخان نے کہا کہ نواز شریف نے پرامن طریقے سے احتجاج کرنے والے معصوم جانوں پر طاقت کا استعمال کرکے ظلم اور بربریت کی نئی تاریخ رقم کردی ۔حکمران جان لیں کہ ہم اس وقت تک ملک میں احتجاج کریں گے جب تک یہ کرپٹ حکومت کا خاتمہ نہ ہو۔انہوں نے کہا کہ پولیس کی وردی میں گلوبٹ جیسے بدمعاشوں کو لایا گیا جو کہ ملک میں خانہ جنگی شروع کرنا چاہتے ہیں ۔14اگست سے شروع ہونے والے مارچ نے یہ ثابت کردیا تھا کہ اسلام آباد کے ایک پتے کو بھی نقصان نہیں پہنچایا گیا مگر وزیراعظم ہاؤس پر احتجاج کرنے سے کیا قیامت ٹوٹ گئی کہ ان پر گولیوں کی بو چھاڑ کرکے ان کو موت کے نیند سلادیا جبکہ سینکڑوں کی تعداد میں زخمی کردئیے گئے ۔انہوں نے کہا کہ عمران خان نے تمام سیاسی پارٹی کے قیادت کا اصل چہرہ دکھا دیا پختونوں کے حقوق کے علمبردار آج بھائی کے وزیر اعلیٰ کے عہدے کو بچانے کے لئے کرپٹ حکومت کا ساتھ دے رہا ہے۔ان کارکنوں کے خون کے قطر ے قطرے کا حساب لیا جائے گا۔بعد میں کابینہ کے عہدیداران عمران خان کے کال پر ڈی چوک اسلام آباد روانہ ہو گئے ۔
291 total views, 1 views today