مٹہ (رحیم خان سے) مٹہ علاقہ سواتئے کے جنگل کمپارٹ نمبر 16میں غیر قانونی چرائی کو روکنے کیلئے فارسٹ ملاکنڈ سکواڈ کے ذمہ دار اور مقامی پولیس موقع پر پہنچ گئے بڑے پیمانے پر جنگل میں گرے ہوئے درختوں پر غیرقانونی چرائی کرنے والے افراد بھاگنے میں کامیاب ذمہ داروں نے موجود لکڑی اور دیگر اشیاء کو اپنے قبضے میں لیکر قانونی کاروائی شروع کی ذمہ داروں کی خلاف ہر صورت میں کاروائی ہوگی فارسٹ سکواڈ ملاکنڈ ڈویژن کے ذمہ داروں کی بات چیت تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز مقامی لوگوں کی شکایت پر محکمہ فارسٹ ملاکنڈ ڈویژن کے سکواڈ کے ذمہ دار افراد مقامی پولیس اور میڈیا والوں نے مشترکہ مٹہ کی علاقہ سواتئے کی جنگل کمپارٹ نمبر 16میں جنگل میں موجود پہلے سے گرے ہوئے درختوں پر بڑے پیمانے پر غیرقانونی چرائی کوروکنے کیلئے اس جگہ کادورہ کرکے موقع پع پہنچ گئے جہاں پر غیر قانونی چرائی کرنے افراد موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے جبکہ فارسٹ سکواڈ کے ذمہ داروں نے لکڑی اور دیگر سامان اپنے قبضے میں لیکر قانونی کاروائی کی اس موقع پر مقامی پولیس ایس ایچ او اور دیگر افراد بھی موجود تھے یادرہے کی مقامی لوگوں نے شکایت کی تھی کہ جنگل کی اس کمپارٹ میں بڑی پیمانے پر گرے ہوئے درختوں پر غیر قانونی چرائی کی کام جاری ہے اور یہ بات مقامی لوگوں نے فارسٹ سکواڈ ملاکنڈ کے ذمہ داروں کی نوٹس میں بھی لائی تھی جس پر کاروائی کرتے ہوئے وہ اس موقع پر پہنچ گئے ادھر اطلاع ملتی ہی مٹہ ایس ڈی ایف او بھی موقع پر پہنچ گئے جب میڈیا نے ان سے ان درختوں کو بروقت بروئے کار لانے سوال کیا تو انہوں نے کہا کہ محکمہ کے پاس اتنی وسائل نہیں کہ وہ جنگلوں میں موجود گرے ہوئے درختوں کو سنبھال سیکیں
1,323 total views, no views today



