سوات، پیتھم اور نیوٹک کے زیر اہتمام منعقد کیئے گئے چھ ماہ دورانیہ کے مختلف کورسسز میں کالام کے 78 نوجوانوں کو ہوٹل اور ٹریول ایجنسی کے کورسسز میں پیشہ ورانہ ہنر کی تربیت فراہم کیئے گئے ، کورس کی اختتامی تقریب کالام میں منعقد ہوئے ،
جس میں کورس مکمل کرنے والے کامیاب طلباء کو نیو ٹک کے جانب سے فی کس 12000ہزار روپے وظیفہ اور پیتھم کے جانب سے تربیت مکمل کرنے کا سر ٹیفکیٹ دیا گیا ، تقریب کے مہمان خصوصی جنرل منیجر سجاد حمید نے ٹورازم ڈیپارٹمنٹ کی نمائندگی کرتے ہوئے کہا کہ صوبائی حکومت صوبے میں سیاحت کے فروغ اور اس شعبے میں افراد قوت کے پیداوار کے لیے ایک وضع پالیسی رکھتی ہے ۔ ٹورازم کارپوریشن خیبر پختونخوا صوبے میں ہونے والے سیاحت سے متعلق تمام تہواروں کا انتظام کرتی ہے ۔ جس میں بھر سے سیاح شرکت کرتے ہیں ۔ چونکہ صوبے کو گزشتہ سالوں میں امن وامان اور سیلاب کے مد میں خاطر خواہ نقصان اٹھانا پڑاہے ۔ مگر ان تمام نا مصائب حالات کے باوجود صوبائی ادارے اپنا کام بہترین طریقے سے کررہی ہیں ۔ اس موقع پر انہوں نے پیتھم کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ انسٹیٹیوٹ کا اپنا ادارہ نہ ہونے کے باوجود اتنی بڑی تعداد میں ایسے پیشہ ورانہ کورسز کا اجراء سیاحتی مقامات پر بلا شبہ اپنی مثال آپ ہے ۔ ادارے کے سراہ حرمت یاب خان نے اپنی ابتدایہ میں بتایا کہ پیتھم نے اب تک مختلف سیاحتی مقامات پر جس میں ایبٹ آباد، گلیات، چترال ، مینگورہ، میاندم اور کالام میں سیاحت ومہمانوازی کے مختلف شعبوں میں 1700 سے زائد افراد کو تربیت دی ہے ۔ جس میں 50 فیصد لوگ انڈسٹری سے وابستہ ہے ۔ مزید برآں صوبے کے تین یونیورسٹیوں میں پیتھم انسٹیٹیوٹ سے تجربہ حاصل کرنے والے انسٹرکٹر اور ادارہ ہٰذا کے طلباء یونیورسٹیوں کے ڈیپارٹمنٹ چلارہے ہیں ۔ انہوں نے مزید کہا کہ ادارہ ہٰذا عنقریب مینگورہ کے ہوٹل اور ٹریولرز ایجنسی کے سٹاف کے لئے ریفر یشمنٹ کورس کا آغاز کررہا ہے ۔ جس کا بنیادی مقصد سٹاف کو ہائی جین ، ہوٹل انگلش اورپیشہ ورانہ اخلاقیات کے حوالے سے تربیت فراہم کی جائے گی ۔ انہوں نے ہوٹل ایسوسی ایشن سوات سے درخواست کی کہ کالام کے تربیت یافتہ نوجوانوں کو اپنے ہوٹلز میں نوکریوں پر ترجیح دیں اس موقع پر جنرل منیجر سجاد حمید، پیتھم انچارج حرمت یاب خان ، ایڈ من آفسر لیاقت رازہ، ہاؤس انجینئر حق نواز ، ہوٹل ایسوسی ایشن سوات کے صدر الحاج زاہد خان ، ڈاکٹر عبدالودود ، محمد وکیل اور ڈاکٹر ناصر نے بھی خطاب کیا ۔
479 total views, no views today


