سوات،ڈیڈک چیئرمین سوات پاکستان تحریک انصاف صوبہ خیبرپختونخوا کے نائب صدر ایم پی اے فضل حکیم خان نے کہا کہ دھرنوں میں شریک بچوں اور خواتین پر شیلنگ اور لاٹھی چارج بد ترین ظلم ہے ، معصوم اور پر امن لوگوں پر تشدد ، آنسو گیس شیلنگ
اور لاٹھی چارج سے حکمرانوں کی جمہوریت کا پول کھل گیا ، حقیقی آزادی اور نواز شریف کے استعفیٰ تک احتجاج جاری رکھیں گے ، انہوں نے اسلام آباد سے میڈیا کو ٹیلی فونک انٹر ویو دیتے ہوئے کہا کہ عمران خان کو ملک و قوم کے مفاد اور نئے پاکستان کا قیام عزیز ہے اسلئے ان مقاصد کے حصول کے لیے وہ کسی قربانی سے دریغ نہیں کرینگے ، انہوں نے کہا کہ اسلام سمیت کسی مذہب میں عورتوں اور بچوں پر تشدد نہیں کیا جاتا لیکن موجودہ حکمرانوں نے کرسی بچانے کی خاطر تمام حدود پار کردیئے ، انشاء اللہ ان کا حشر عبرت ناک ہوگا ، انہوں نے کہا کہ پولیس کے گلوبٹو نے میڈیا کے نمائندوں اور کیمرہ مینوں کو بھی بخشا بلکہ سچ دکھانے پر انہیں بھی تشدد کا نشانہ بنایا ، انہوں نے کہا کہ آزادی مارچ اب پورے ملک میں پھیل گیا ہے ، نواز شریف خود اقتدار چھوڑنے پر مجبور ہو جائے گا۔
420 total views, no views today


