مٹہ ( سوات نیوزڈاٹ کام)تاجر یونین مٹہ تحصیل کا اہم اجلاس مٹہ بازار کی مختلف بازاروں میں ہونے والے چوریوں پر شدید تشویش کا اظہار انتظامیہ کردار ادا کریں دوکاندار گھر جاتے ہوئے دوکانوں میں نقد رقم نہ چھوڑے صدر جہان نواب خان اور جنرل سیکرٹری کونسلر عبدالعزیز خان کے خطاب اجلاس میں مٹہ تحصیل کی تمام بازاروں کی صدور اور جنرل سیکرٹریوں نے شرکت کی تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز تاجر یونین مٹہ تحصیل کا ایک اہم اجلاس کالاکوٹ میں زیر صدارت جہان نواب خان منعقد ہوا جس میں دیگر عہدیداروں کے علاوہ جنرل سیکرٹری کونسلر عبدالعزیز خان نے بھی شرکت کی اجلاس میں مٹہ تحصیل کے تمام بازاروں کے صدور اور جنرل سیکرٹریوں نے شرکت کی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے جہان نواب خان اور عبدالعزیز خان اور دیگر نے کہا کہ اس وقت مٹہ تحصیل کی مختلف بازاروں میں چوریاں ایک خطر ناک عمل ہے اسلئے ذمہ دارادارے بروقت اقدامات اٹھائیں انہوں نے کہا کہ اس وقت ان چوریوں کی وجہ سے دوکانداروں میں کافی خوف وہراس پید اہوچکا ہے انہوں نے تمام دوکانداروں سے اپیل کی کہ وہ شام کو گھر جاتے ہوئے دوکانوں میں نقد رقم چھوڑنے سے گریز کریں انہوں نے انتظامیہ سے اپیل کی کہ وہ کالاکوٹ بازار میں ہونے والے چوری کی ملزمان کو گرفتار کرنے کیلئے فوری اقدامات اٹھائیں
1,283 total views, no views today



