سوات (سوات نیوزڈاٹ کام)امیر جماعت اسلامی ضلع سوات محمدامین نے کہا ہے کہ پاکستان ایک نظریاتی مملکت ہے ۔ اسے قادیانی ریاست نہیں بننے دیں گے ۔وزیر اعظم قادیانی مشیر کی تقرری کا فیصلہ واپس لے ۔پاکستانی قوم کو انتہاپسند کہنے والے وزیر اطلاعات کو برطرف کیا جائے ۔پی ٹی آئی ممبران اسمبلی قادیانی مشیر کی تقرری کا فیصلہ واپس کرنے کے لئے وزیر اعظم پر دباؤ ڈالے ۔ ان خیالات کااظہار انہوں نے ایک بیان میں کیا ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان مسلمانان برصغیر کی عظیم قربانیوں سے صرف اور صرف اسلامی فلاحی مملکت کے نظریے کے حصول کے لئے بنا ہے یہاں پر قادیانی یا کسی دوسری نظریے کی گنجائش نہیں ہے ۔ پاکستان کے غیور عوام کی جدوجہد سے قادیانی کافر قراردیئے گئے ہیں اب ان کا کلیدی عہدوں پر تقرری پاکستان کے غیور عوام کی جذبات کی نفی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کو ہر گز قادیانی ریاست نہیں بننے دیا جائے گا ۔رسول ؐ کی محبت و حرمت ہمارے ایمان کا حصہ ہے اس پر جان بھی قربان کردیں گے ۔
1,358 total views, no views today
Comments



