سوات(سوات نیوزڈا ٹ کام)ینگ انجنیئر ایسویس ایشن کے چیئرمین عارف روان نے کہا ہے کہ سوات میں پاکستان انجنیئر نگ کونسل برانچ کا قیام خوش ائند اور قابل تحسین ہے، پی ای سی برانچ کے قیام سے انجنیئر اور ٹھیکیدار طبقہ گھر کی ہلیز پر متعلقہ سہولیات سے استفادہ کرینگے، کارڈز اور لائسنس کی تجدید کیلئے اب پشاور یا اسلام جانا نہیں پڑیگا، انہوں نے کہا کہ سوات میں پی ای سی برانچ کے قیام میں اہم کردار ادا کرنیوالے چیئرمین پی ای سی جاوید سلیم قریشی، سابق وائس چیرمین شہاب خٹک اور ڈپٹی رجسٹرارکے پی کے انجنیئر جہانزیب کا خراج تحسین پیش کرتے ہیں، کہ انہوں نے اپنی بااور کوششوں سے مزکورہ پی ای سی برانچ کے قیام کو ممکن بنایا انہوں نے کہا کہ انجنیئر اور ٹھیکیداروں نے اس اقدام پر از حد خوشی اور تشکر کا اظہار بھی کیا ہے، اس حوالے سے اب کسی قسم کے مشکلات کا سامنا کسی کو نہیں کرنا پڑیگا، بلکہ کارڈز اور لائسنس کی تجدید کا عمل بروقت اور اسانی سے مکمل ہوگا، انہوں نے کہا کہ سوات میں مذکورہ برانچ کے قیام کیلئے مثبت اقدامات اٹھانے والیوں کے ممنون ہیں
1,300 total views, no views today



