جمعیت علماء اسلام سوات گروپ بندیوں میں تقسیم ، قاری محمود اور اسحق زاہد کے انتخاب سے پارٹی انتشارکی شکار ، کارکنوں کی بڑی تعداد نے تحفظات کا اظہار کردیا ، عہدیداروں نے بھی مخالفت کی ۔ جمعیت علماء اسلام کا ایک اجلاس امانکوٹ
مسجدمیں ہواجسمیں مولانا محمد عالم،مولانا حجت اللہ ، مولانا نورمحمد ،گوھرعلی ،قاری حمید اللہ ،حاجی خالد ،حاجی ظاہر شاہ ،قاری فتحت اللہ اور دیگر نے شرکت کی ۔ اجلاس میں JUIسوات کے انتخاب پر تحفظات کا اظہار کیا گیا اور غیر آئینی انتخابات کو ماننے سے انکار کیا گیا ۔خطاب کرتے ہوئے مقرررین نے کہا کہ جمعیت علماء اسلام بڑی سیاسی جماعت ہے اور پارٹی انتخاب صلاح مشوروں اور کارکنوں کے رائے سے ہوتاہے ۔انہوں نے کہا کہ قاری محمود اور اسحق زاہد کا انتخاب غیر آئینی ہے جس کیوجہ سے پارٹی کمزور ہورہی ہے انہوں نے کہا کہ جمعیت علماء اسلام سوات میں مضبوط قوت ہے جو حالیہ ضمنی انتخاب میں ظاہر ہوا ہے انہوں نے کہا کہ جمعیت علماء اسلام میں دوسال سے کم ہونے والے کارکن کو عہدہ نہیں دیا جاسکتالیکن مذکورہ لوگوں نے توجہ بھی کردیا ہے ۔ انہوں پارٹی کے اعلیٰ قائدین سے پارٹی مستحکم بنانے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ JUIسوات کے انتخابات پر نظر ثانی کی جائے ۔
358 total views, no views today


