خوازہ خیلہ(تحصیل رپورٹر)یونیورسٹی اف سوات حالیہ ایم اے ،ایم ایس سی امتحانات کامیابی سے جاری ہے،محمد سلیم خان ،یونیورسٹی اف سوات صاف اور شفاف امتحانات کے انعقاد وبروقت نتائج کے اعلانات میں سرفہرست ہے ،ان خیالات کا اظہار خوازہ خیلہ کے ممتاز ماہر تعلیم محمد سلیم خان نے کہا کہ یونیورسٹی اف سوات حالیہ ایم اے ،ایم ایس سی امتحان کامیابی سے جاری ہے طلباء و طالبات کے سہولت کیلئے نزیک ترین ،پر امن اور پرفضاء امتحانی مراکز قائم کئے گئے ہیں جہاں پر بہترین اور تجربہ کار ماہرین تعلیم کے رہنمائی میں طلباء و طالبات سے امتحان لے رہے ہیں اس مرتبہ طلباء وطالبات کے سہولت کیلئے پہلی مرتبہ رولنمبر سلیپ کے فوٹوکاپیاں امتحانی سپرنڈنٹ کو بھی بھیجے گئے ہیں نقل کے لعنت کے روکتھام کیلئے خصوصی بندوبست کی گئی ہے وائس چانسلر کے ہدایات کے مطابق ایک خاص انسپکشن ٹیم تشکیل دی گئی ہے جو مختلف امتحانی مراکز کے دورے کرکے نقل کے روکتھام اور طلباء و طالبات کو امتحانی ہدایات جاری کررہے ہیں جس کے بدولت سوات ،بونیر اور شانگلہ میں حالیہ ماسٹر امتحانات بہترین انداز سے جاری ہیں۔
1,288 total views, no views today



