سوات(خورشید علی)سوات سمیت مالاکنڈڈؤیژن میں ٹیکس کے نفاذ کیخلاف مراد سعید کھل کر میدان میں آگئے ،اپنے دعوے کو حقیقت کا روپ دینے کیلئے انہوں نے قومی اسمبلی میں قرارداد لانے کا فیصلہ کرلیا ہے، جس میں مالاکنڈڈویژن بشمول سوات کو پانچ سالوں کیلئے ٹیکس فری قرار دینا اور بجلی لوڈشیڈنگ میں کمی لانے شامل ہیں، مراد سعید نے الیکشن سے قبل مختلف انتخابی مہموں میں یہ اعلان کیا تھاکہ منتخب ہونے کے بعد مالاکنڈڈؤیژن میں ٹیکس کا نفاذ ختم کردیں گے جبکہ بجلی زما مرضی کے نعرے کو بھی حقیقت کاروپ دینے کیلئے ائندہ قومی اسمبلی کے اجلاس میں قرار داد لانے کا فیصلہ کرلیا ہے جو منظور ہونے کی صورت میں مالاکنڈڈؤیژن کو ائندہ پانچ سالوں کیلئے ٹیکس چھوٹ مل جائیگا۔
1,580 total views, no views today
Comments



