مینگورہ،بزرگ سیاسی شخصیت محمدافضل خان لالا نے کہا ہے کہ قوموں کی پہچان ان کی مادری زبان سے ہوتی ہے اورجوقوم اپنی زبان بھلاتی ہے دنیااس قوم کو بھلادیتی ہے ،پشتوکے شعراء وادبا اپنی مادری زبان کوترجیح دیتے ہوئے اس کے فروغ میں کردارداکریں
،ان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ روز سوات پریس کلب میں پشتوزبان کے معروف ادیب ڈاکٹرامیرفیاض پیرخیل کی کتاب حقیقی ذکرالٰہی کیا ہے کی تقریب رونمائی سے خطاب کرتے ہوئے کیا،تقریب سے ڈپٹی کمشنرسوات محموداسلم وزیر،سابق صوبائی وزیرواجدعلی خان اورڈاکٹرامیرفیاض پیرخیل نے بھی خطاب کیا،محمدافضل خان لالا نے کہا ہے کہ ہرقوم کی پہچان اورتشخص ان کی مادر زبان سے ہوتی ہے لہذہ ہمیں اپنی زبان پشتو کے فروغ کیلئے تمام تر صلاحیتیں بروئے کار لانے چاہئے اوراس سلسلے میں شعراء وادبانہ صرف اہم کرداراداکرسکتے ہیں بلکہ معاشرہ کوبھی ترقی کی راہ پر گامزن کرسکتے ہیں،انہوں نے کہاکہ اہل قلم معاشر ہ کی آنکھیں ہیں یہی وجہ ہے کہ لوگ انہیں بڑی پرامید نظروں سے دیکھ رہے ہیں لہٰذہ ان کی ذمہ داری ہے کہ وہ قوم کو مایوس نہ کریں بلکہ اپنے قلم کو مثبت اندازمیں استعمال کرتے ہوئے اپنی تحریروں کے ذریعے قوم کی حقیقی نمائندگی کا حق اداکریں،مقررین نے مصنف ڈاکٹر امیرفیاض پیرخیل کو کتاب کی اشاعت پر مبارکباد دی اور ان کی اس کاؤش کو سراہا،مقررین نے کہاکہ موصوف نے اس سے قبل بھی کئی کتابیں شائع کی ہیں جن میں ادب ،اصلاح،مذہب ،سیاست سمیت دیگرمختلف موضوعات شامل ہیں،تقریب میں فضل ربی راہی،ظفرعلی ناز،شمس الاقبال شمس،فضل محمودروخان،سکندرکسکر،پروفیسراحمد فواد،فیض علی خان،تصدیق اقبال،حمیداقبال گلرنگزئی،تاجبرخان ملنگ،عطاء اللہ جان ایڈووکیٹ اوردیگرشعراء وادباء نے مقالے اورکلام بھی پیش کئے ۔
511 total views, no views today


