مٹہ ( رحیم خان ) ایس ایچ او مٹہ تھانہ بخت زادہ خان نے کہا ہے کہ مٹہ میں ایک پرامن اور جرائم سے پاک معاشرے کی قیام کیلئے میڈیا علاقہ معززین سیاسی قائدین اور منتخب نمائندے پولیس کا ساتھ دیں ہم یقین دلاتے ہیں کہ ہم مٹہ میں ایک خوبصورت معاشرے کی تشکیل میں کامیاب ہوجایئنگے مٹہ میں منشیات کی خاتمہ اور مٹہ بازار میں ٹریفک روانی اولین ترجیح ہیں جس پر کسی قسم کی کوئی سمجھوتہ نہیں کرینگے جرائم پیشہ اور منشیات فروش کیلئے مٹہ میں کوئی جگہ نہیں انہوں نے کہا کہ عوام افواہوں پر یقین نہ کریں بلکے افواہوں کو ناکام بنانے کیلئے پولیس اور دیگر اداروں کا ساتھ دیکر ان لوگوں کی راہ میں روکاوٹ بن جائے جو معاشرے میں خوف وہراس پیدا کرنے کی کوشش کرتے ہیں ان خیالات کااظہار انہوں نے گذشتہ روز اپنے دفتر میں مٹہ پریس کلب کے وفد سے بات چیت کرتے ہوئے کیا وفد نے چیرمین نورالہادی کے قیادت میں ملاقات کیا ایس ایچ او بخت زادہ خان نے کہا کہ میڈیا اس وقت عوام کی انکھیں ہیں اور میڈیا کو چایئے کہ وہ عوام میں ایک پرامن اور جرائم سے پاک معاشرے کی قیام کیلئے اگاہی پیدا کریں انہوں نے کہا کہ میڈیا بے شک تنقید کریں لیکن علاقے اور عوام کی مفاد میں وہ تنقید کریں جس سے مسائل کی نشاندہی ہوکر پولیس اور عوام کی درمیان رشتہ اور فاصلے کم ہونے کی بجائے زیادہ نہ ہوجائے انہوں نے کہا کہ پولیس عوام کی خادم اور عوام کی جان ومال پر جان نچھاور کرنے والے لوگ ہیں اسلئے میڈیا علاقہ معززین سیاسی قائدین اور منتخب لوگ پولیس کا ساتھ دیکر ایک اچھے معاشرے کی قیام میں اپنی کلیدی کردار ادا کریں انہوں نے کہا کہ عوام افواہوں کی بجائے پولیس اور دیگر داروں کیساتھ ملکر ایک پرامن منشیات اور جرائم سے پاک معاشرے کی قیام میں اپنی اپنی کردار ادا کریں انہوں نے کہا کہ مٹہ میں منشیات فروشوں اور جرائم پیشہ افراد کیلئے کوئی جگہ نہیں اور ان لوگوں کی خلاف بھر پور کاروائی کی جایئگی انہوں نے کہا کہ مٹہ بازار میں ٹریفک روانی انکے اولین ترجیح ہیں جس کیلئے انشاء اللہ بہت جلد عملی اقدامات کی اغاز کرینگے
1,242 total views, no views today



