مٹہ ( سوات نیوزڈاٹ کام )ضلع نائب ناظم سوات عبدالجبار خان نے کہا ہے کہ عوام کی مسائل بروقت حل کرنا موجودہ حکومت اور انکے ذمہ داروں کی اولین کام ہے کیونکہ عوام نے ان لوگوں کو بھاری اکثریت میں کامیاب کرکے اپنے مسائل اور علاقے کی ترقی کیلئے منتخب کئے ہیں انہوں نے کہا کہ عوامی نیشنل پارٹی نے اپنے دور حکومت میں علاقے میں امن اور ترقی کیساتھ بحالی کیلئے صوبائی وزراء سے لیکر کارکنان تک بے شمار جانی ومالی قربانیاں دیکر کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کیا ہے انہوں نے کہا کہ مٹہ بازار میں کام کی وجہ سے کئی ماہ سے روزانہ کی بنیاد پر بجلی بند کرنا عوام اور بازار کی دوکانداروں کیساتھ ظلم کی انتہا ہیں جو موجودہ حکومت اور انکے ذمہ داروں کیلئے لمحہ فکر ہے مٹہ بازار میں بجلی کی بندش سے بازار میں کاروبار ختم ہونے سے اگر ایک طرف دوکانداروں کو مالی نقصان ہورہی ہے تو دوسری طرف بے روزگاری میں بھی خطر ناک حد اضافہ ہوچکا ہے ان خیالات کااظہار انہوں نے گذشتہ روز مٹہ بازار میں سردریاب فش مارکیٹ اور ڈیلر سنٹر کی افتتاح کی موقع پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا اس موقع پر تحصیل کونسل مٹہ میں اپوزیشن لیڈر صلاح الدین خان مٹہ بازار کے صدرمحمد زوبیر سابق صدر اکبر باچا اختر علی خان اور دیگر افراد بھی موجود تھے اس موقع پر انہوں نے باقاعدہ سردریاب فش مارکیٹ ایند ڈیلر سنٹر کا افتتاح کیا اس موقع پر انہوں نے کہا کہ عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی وزراء اور کارکنان نے علاقے کی امن اور ترقی کیلئے بے پناہ جانی ومالی قربانی دیکر عوام کیساتھ دیا ہے اور ائندہ بھی ساتھ دینگے انہوں نے کہا کہ عوامی کی مسائل کی حل حکومت وقت کے ذمہ داروں کی اولین ذمہ داری ہے اسلئے عوام کی مسائل بروقت حل کرنا ان ذمہ داروں کی ذمہ داری ہیں انہوں نے کہا کہ مٹہ بازار میں کئی ماہ سے روزانہ کی بنیاد پر بجلی بند ہونا بازار کیساتھ اور دوکانداروں کیساتھ ظلم کی انتہا ء ہیں انہوں نے کہا کہ اگر خوازہ خیلہ گریڈ سے مٹہ کیلئے اگر فیڈر بنانے کی وجہ سے مٹہ کو بجلی بند کردی جاتی ہے تو کئی ماہ سے بجلی کو بند رکھنا سمجھ سے بالاتر ہے کیونکہ مٹہ اور خوازہ خیلہ کی درمیان ایک دو کلومیٹر کا فاصلہ ہے انہوں نے کہا کہ انہوں نے عوام کی خاطر ہمیشہ عوام کیلئے کام کرنے والوں کا ساتھ دیا ہے اور اب بھی دینگے لیکن جب عوام کی خدمت کی ذمہ دار لوگ پہل کریں تو ہم بھی کرینگے تاکہ عوام اور خاص کر مٹہ کی عوام کی مشکلات کم ہوکر ان لوگوں کی مشکلات کا ازالہ ہوسکیں اور یہ اب موجودہ حکومت کی بڑی ذمہ داری ہے کہ وہ عوام کو انکی جائز حق انکی دہلیز پر دیں کیونکہ اب تو مرکز اور صوبے کی الگ الگ حکومتوں کی بہانہ بھی ختم ہوچکا ہے اور عوام کی خدمت اور علاقے کی ترقی کیلئے اب کوئی بہانہ ہے نہیں جس کی بناء پر موجودہ صوبائی اور مرکزی حکومتیں اور انکے ذمہ دار عوام کی بروقت کام نہ کرسکیں
1,308 total views, no views today



