سوات، سوات کے مرکزی شہر مینگوہ کی سڑکیں مزید استعمال کے قابل نہیں رہیں ریاستی دورمیں صرف چندگاڑیوں کیلئے بنائی گئیں سڑکوں پر آج ہزاروں کی تعدادمیں گاڑیاں نظر آرہی ہیں مگر یہ غیرکشادہ اوربدحال سڑکیں ٹریفک مسائل میں اضافے کا سبب بن رہی ہیں،حاجی باباروڈ سے جامبیل ،گرین چوک،سہراب خان چوک،گلشن چوک
،نشاط چوک،پیپلزچوک،شاہدرہ چوک اورشہر کی دیگراہم شاہراہیں اس وقت کھنڈرات اورآثار قدیمہ کا نقشہ پیش کررہی ہیں مگر کسی بھی حکومت نے ان سڑکوں کی تعمیرومرمت پر توجہ دینے کی زحمت تک گوارہ نہیں کی ہے،مقامی لوگوں کاکہناہے کہ پی ٹی آئی کی صوبائی حکومت نے ان سڑکوں کی ازسرنو تعمیرومرمت کاوعدہ کیامگرتاحال اسے عملی جامہ نہیں پہنایا ،عوام کا کہناہے کہ صوبائی حکومت بے جادھرنوں میں لگی ہوئی ہے اوراسے سوات کے مسائل پر توجہ دینے کیلئے فرصت نہیں مل رہی ہے ،عوام نے پی ٹی آئی کو مسائل کے حل کیلئے ووٹ دیاتھا مگربرسراقتدارآکر اس پارٹی نے بھی دیگرپارٹیو ں کی طرح عوام کومایوس کردیا ہے،مقامی حلقوں نے مرکزی حکومت سے سوات بھر کی سڑکوں کوتعمیرومرمت کیلئے فوری اقدامات اٹھانے کا مطالبہ کیا ہے۔
437 total views, no views today


