سوات، ضلع سوات کے مرکزی شہر مینگورہ میں ہلکی بارش اور ہواؤں کا سلسلہ شروع ہوگیا، محکمہ موسمیات کے مطابق اگلے چوبیس گھنٹوں تک بارش کا سلسلہ جاری رہے گا، بارش مینگورہ شہر میں عصر کے بعداچانک بادل انے کے بعد شروع ہوئی،
کبھی ہلکی بارش کیساتھ ساتھ ہلکی ہوائیں اجاتی ہے اور کبھی تیز بارش شروع ہونے لگتی ہے، بارش کے بعد شہری علاقوں کا موسم نہایت ہی خوشگوار ہوگیا ہے، شہر کے علاوہ ضلع کے مختلف تحصیلوں ، گاؤں اور چھوٹے بڑے گاؤں میں بھی بارش کا سلسلہ جاری ہے، محکمہ موسمیات کے مطابق اگلے چوبیس گھنٹوں کے دوران موسم ابرا لود رہے گا اور بارش کا سلسلہ جاری رہیگا، ذرائع کے مطابق ضلع مون سون کی یہ بارشیں سیلاب کا پیش خیمہ بھی ثابت ہوسکتی ہے ، لہٰذا دریائے سوات سمیت چھوٹی بڑی ندی نالیوں کے اس پاس رہنے والوں کو بھی خبردار رہنا چاہئے تاکہ اگر کوئی سیلاب ائے تو اس سے بروقت نمٹا جا سکے۔
527 total views, no views today


