اسلام آباد: 2018 کے عام انتخابات میں مبینہ دھاندلی کے خلاف تحقیقاتی کمیٹی کے لئے اپوزیشن جماعتوں نے حکومت کو اپنے اپنے ارکان کے نام دے دیئے ہیں۔ایکسپریس نیوزکے مطابق انتخابی دھاندلی کی تحقیقات کیلئے کمیٹی کے قیام کے لئے اپوزیشن جماعتوں نے اپنے اپنے نمائندوں کے نام حکومت کو دے دیئے ہیں۔ اپوزیشن جماعتوں نے ڈپٹی اسپیکر کی زیرِصدارت ہونے والے اجلاس میں دیئے۔پیپلزپارٹی کی جانب سے جن ارکان کے نام دیئے گئے ان میں خورشید شاہ، راجہ پرویز اشریف اور نوید قمر شامل ہیں جب کہ مسلم لیگ (ن) کی جانب سے احسن اقبال، رانا ثناء اللہ ، رانا تنویر اور مرتضی جاوید عباسی کے نام شامل ہیں۔ اپوزیشن کی طرف سردار اختر مینگل اور جمعیت علمائے اسلام کے مولانا عبدالواسع بھی شامل ہیں۔ کمیٹی میں اپوزیشن اور حکومت کے ارکان مساوی ہوں گے۔واضح رہے کہ واضح رہے کہ مسلم لیگ (ن) سمیت تمام اپوزیشن
1,324 total views, no views today



