سوات(چیف رپورٹر)سوات کے سیاحتی علاقوں مدین، بحرین ، کالام میں بارش سے موسم سرد ہو گیا، ہفتہ کے روز دن دوبجے کے قریب سیاحتی علاقوں مدین ، بحرین اور کالام میں تیز بارش ہوئی جس کی وجہ سے ان علاقوں میں سردی بڑھ گئی ۔ جبکہ تحصیل مٹہ کے مختلف علاقوں، شکردرہ ، شیر پلم ، چھوٹا کالام سمیت دیگر علاقوں میں تیز بارش کیساتھ ساتھ ژالہ باری بھی ہوئی جس سے موسم انتہائی سرد ہو گیا ۔
850 total views, no views today
Comments



