سوات، اے سی بحرین عارف خان یوسفزئی نے گزشتہ دن علاقہ آئین میں سرکاری سکولوں پر اچانک چھاپے مارے اور ریکارڈ چیک کیااس دوران گورنمنٹ پرائمری سکول آئین کے ہیڈ ماسٹر کو غیر حاضرپایا گیاہیڈماسٹرکی غیر حاضری پر اے سی بحرین نے برہمی کا اظہارکیا، اس موقع پر انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سرکاری سکولوں میں اساتذہ کی غیر حاضریاں نا قابل برداشت ہے ،
خزانے سے قوم کے بچوں کے نام پر ہزاروں روپے ماہانہ تنخواہ لیکر ڈیوٹی نہ کرنا اور سبق نہ پڑھانا خیانت ہے انہوں نے کہا کہ بحرین ،کالام ایریا میں سکولوں اوردیگر سرکاری اداروں میں اساتذہ اور دیگر سرکاری ملازمین کو غیر حاضر پایا گیاتو ان کے خلاف سخت تادیبی کاروائی کی جائیگی۔
421 total views, no views today
Comments


