مینگورہ، اسلام آبادمیں نجی نیوزچینل کے دفترپرحملہ کے خلاف سوات پریس کلب کے صحافیوں نے بینرزاورپلے کارڈاٹھا کر احتجاجی مظاہرہ کیا،اس موقع پر سوات پریس کلب کے چیئرمین رشیداقبال اوردیگرعہدیداروں وممبروں نے کہاکہ نجی چینل کے
دفترپرحملہ دراصل صحافت کی آزادی پر حملہ ہے جس کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے،انہوں نے کہاکہ پی ٹی آئی اورعوامی تحریک کے کارندے حقائق سامنے لانے پر نیوزچینلوں کو نشانہ بنارہے ہیں مگر مقام افسوس یہ ہے کہ حکومت نے تاحال ان حملوں میں ملوث کسی بھی ملزم کو گرفتار نہیں کیا ،انہوں نے کہاکہ ہماراقلم ہرحال میں سچ اورحقیقت لکھتارہے گا کوئی بھی ہمیں اس مشن سے نہیں ہٹاسکتا ،انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ میڈیا پر حملوں میں ملوث عناصر کو فوری طورپر گرفتار کرکے عبرتناک سزائیں دی جائیں۔
454 total views, no views today


