سوات، سوات کے یونین کونسل قمبر میں تحریک انصاف کے ممبر قومی اسمبلی کے فنڈز سے مسلم لیگ ن کے ورکرز فائدہ اٹھانے لگے ، پانچ لاکھ روپے فنڈز یونین کونسل کے صدر اپنے مرضی سے استعمال کررہا ہے، اور یونین کونسل کے عہدیداروں سے کوئی
مشاورت نہیں ہورہی ، ان خیالات کااظہارپاکستان تحریک انصاف یونین کونسل قمبر کے عہدیداروں طاہر خان، عدنان خان، الیاس، بخت افسر اور فیصل خان نے میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا، انہوں نے کہا کہ ممبر قومی اسمبلی مراد سعید نے ترقیاتی کاموں کیلئے یونین کونسل قمبر کے صدر سید احمد خان کو پانچ لاکھ روپے دیئے تھے ، لیکن ان پر صدر نے دیگر عہدیداروں سے کوئی مشاورت نہیں کی اور اس رقم سے مسلم لیگ ن کے منصوبے مکمل کئے گئے ، انہوں نے کہا کہ ایم این اے فنڈز بارے تحقیقات کرے اور صدر سید احمد خان کیخلاف کارروائی کرے، کیونکہ انہوں نے فنڈز کو شفاف طریقے سے استعمال نہیں کیا اور ترقیاتی کاموں میں بھی غفلت کا مظاہرہ کیا ۔ عہدیداروں نے کہا کہ یونین کونسل صدر کسی بھی کام میں کابینہ سے مشاورت نہیں کرتا ، اپنی من مانی کرتا رہتا ہے، انہوں نے ایم این اے سمیت ضلعی صدر سے اپیل کی کہ وہ اس جانب توجہ دے اور یونین کونسل صدر سے وضاحت طلب کرے کہ انہوں نے ترقیاتی فنڈز کو کیوں اپنے صوابدیدی فنڈز سمجھ کر دوسرے پارٹی کے کام کئے ،
459 total views, no views today


