سوات (سوات نیوزڈاٹ کام) سینئر صحافی عبیداللہ عابد کا موٹر سائل کوئی چراکر لے گیا، تھانہ بنڑ مینگورہ میں رپورٹ درج کردی گئی ، تفصیلات کے مطابق دن 12:30 بجے کے قریب صحافی عبیداللہ عابد اپنی موٹر سائیکل ہنڈا 125CC ماڈل 2013نمبر4712/BKK پر گھر آیا وہ وضو کے لئے گھر چلا گیا تقریباً 20 ،25 منٹ بعد جب گھر سے نکلا تو موٹر سائیکل مذکورہ غائب تھی ، وہ فور ی طور تھانہ بنڑ مینگورہ پہنچا اور رپورٹ درج کی ، پولیس نے رپورٹ درج کرکے تفتیش شروع کردی ۔ سوات پریس کلب کے چیئرمین شہزاد عالم نے صحافی عبیداللہ عابد کے موٹر سائیکل چوری ہونے پر سخت افسوس کااظہار کیا اور کہا کہ پولیس صحافیوں کو تحفظ فراہم کریں اور گمشدہ موٹر سائیکل کے برآمدگی میں اپنی بھر پور صلاحیت کا مظاہرہ کرکے جلد از جلد چوروں کو پکڑے ، انہوں نے ڈی پی او سوات سے اپیل کی کہ صحافی عبیداللہ عابد کی موٹر سائیکل برآمدگی میں خصوصی دلچسپی لیں ۔
1,404 total views, no views today



