بریکوٹ( ریاض احمدۤ+سہیل باچا) بریکوٹ میں کھلی کچہری کا انعقاد ، عوام نے مسائل کے انبا ر لگا دیئے، وزیر معدنیات ڈاکٹر امجدعلی نے کئی مسائل بروقت حل کرنے کی احکامات جاری کر دیئے جبکہ کئی مسائل حل کرنے کی یقین دہانی کرائی، عوامی حلقوں نے صوبائی وزیر معدنیات کے جانب سے کھلی کچہری کے انعقاد خوش ائند قرار دیا، صوبا ئی وزیر ڈاکٹر امجد علی نے ہر ماہ کے اخرمیں کھلی کچہری منعقد کرنے اور تمام سرکاری ضلعی سربراہان کو اپنے شرکت یقینی بنانے کی ہدایات جاری کر دی۔ تفصیلات کے مطابق صوبائی وزیر معدنیات داکٹر امجد علی نے عوام کو درپیش مسائل بروقت حل کرنے اور سرکاری افسران کا بروقت جواب دینے کی سلسلے میں بریکوٹ ٹی ایم اے افس میں کھلی کچہری منعقد کیا۔ کھلی کچہری میں تحصیل ناظم گویر ایوب خان، نائب ناظم داکٹر عزت رحمن، ضلیع کونسلر و ایڈ ویزر ٹو ڈاکٹر امجد علی سید باچا حسین ڈی ایم او محمد زادہ خان، ٹیکس سپر ڈنڈنٹ محمد آیاز خان، محکمہ واپڈا، محکمہ صحت ، این ایچ اے۔ کے پی ایچ اے، ایر یگیشن، اے سی بریکوٹ مس انعم ناصر ، ڈی ایس پی بریکوٹ سید زمان شاہ ، پبلک ہلیتھ،واپڈ اکنسٹرکشن، سوئی گیس ، محکمہ ماہی پروری، سی اینڈ ڈبلیو، فارسٹ، و دیگر محکموں کے سربراہان نے کثر تعداد میں شرکت کی۔ کھلی کچہری سے ناظم ویلج کونسل بریکوٹ غربی حماد خان، طالمند خان ، دواخان، اخی نواب، حاجی نواب، محمد رسول خان، ظفر علی باچا اعزاز خان،فضل وود باچا،اسحاق لالا، شر یف خان، ولی احمد حسین خان، سجادعلی ، ضلعی کونسلر حید ر علی، فیا ض خان، عبدالقیوم خان،اسد علی خان، شاہ حسین ، ویگر نے اپنے اپنے علاقے کے واپڈا این ایچ اے، ایر یگیشن ، پبلک ہیلتھ ، محکموں سے شکایات جبکہ کئی علاقوں میں سکولوں کے اپ گریڈ یشن ، پینے کی صاف پانی،بجلی بلز میں اضافے، کی ٹی روڈ پر کام سست روی کا شکاراور ناقص میٹرئل کااستعمال، سوئی گیس کنکشن میں اقراباپروری، نکاسی اب کے نظام ، بجلی ٹرانسفارمر ز کے بروقت مرمت ، علاقے میں منشیات کے خلاف کریک ڈاون ودیگر مسائل پر تفصیلی روشنی ڈالی، تمام محکموں کے متعلقہ افسران نے بعض مسائل کے بروقت جواب اور مسلہ حل کرنے کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی، کھلی کچہر ی میں ایڈوئزر ٹو ڈاکٹر امجد علی سید باچا حسین نے سٹیج سیکرٹری کے فرائض انجام دینے کے ساتھ ساتھ لوگوں کے مسائل نوٹ کرتے ہو ئے متعلقہ محکمے کے سے جواب طلب کی۔ ڈی ایس پی بریکوٹ سید زمان شاہ خان نے منشیات کے حوالے سے بتایا، علاقے میں منشیات فرشوں کا گھیرا تنگ کردیا ہے ۔ انہوں نے عوام سے اپیل کر تے ہو ئے کہا کہ تمام جرائم کے خلاف پولیس کے ساتھ تعاون کریں ، کیونکہ عوام کے تعاون کے بغیر جرائم پر قابو پانا ممکن نہیں عوام جرائم پیشہ افراد کے نشاندہی کر یں تو ان پر ہاتھ ڈالنا پولیس کی ذمہ داری ہے ۔ کھلی کچہری سے ڈاکٹر امجد علی نے خطاب کر تے ہو ئے کہا کہ حلقہ پی کے 6کو تمام درپیش مسائل بطر یق احسن حل کرنا اوالین تر جیح ہے۔ اور کھلی کچہری کا انعقا د کا مقصد بھی یہ ہے کہ عوام کو درپیش مسائل میں معمولی نوعیت کے مسلہ بروقت حل ہو جا ئیں ، انہوں نے کہا کہ کھلی کچہر ی ہر ماہ کے اخر میں منعقد کیا جا ئیگا، جس میں تمام محکموں کے ضلعی سربراہان اپنے شرکت کو یقینی بنائیں ، انہوں نے تمام محکموں کو ہدایات جاری کرتے ہو ئے کہا کہ اندھر نگر ی چوپٹ راج کا دور گزر چکا ہے ، عوام کے بلا تفریق خدمت کریں انہوں نے کہا کہ پارڑئی شموزئی ، ناگوہا و دیگر علاقوں جہاں سوئی کے سہولت نہیں ہے کو سوئی گیس کے سہولت فراہم کر یں گے۔ انہوں نے کہا کہ سابق حلقہ پی کے 82 میں 25 کے قریب گرویٹی سیکم 16 ٹیوب ویلز میں سولر سسٹم نصب کرچکا ہوں، انہوں نے کہا کہ بریکوٹ ہسپتال کے بلڈنگ 30 کروڑ روپے کے خطر رقم سے تعمیر کر یں گے۔ سلاٹر ہاوس ، نئے سکولوں بی ایچ اوز تر جیحی بنیادوں پر پر تعمیر کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ شموزئی میں ڈگری کالج ، بریکوٹ بائی پاس روڈ ، بریکوٹ ہسپتال پر جلد کام شروع ہو جا ئیگا، انہوں نے کہا کہ اپنے فنڈ سے 2 کروڑ روپے محکمہ واپڈا کو جمع کر چکا ہوں ، تقریبا 25 نئی بجلی ٹرانسفارمر حلقہ پی کے 6 کے عوام فراہم کر یں گے۔ انہوں نے کہا کہ حلقہ نیابت کے غیور عوام کے حقوق پر کسی قسم سمجھوتہ نہیں کیا جا ئیگا، ۔ عوامی حلقوں کے جانب سے صوبائی وزیر معدنیات ڈاکٹر امجد علی کھلی کچہری کے انعقاد پر انہیں خراج تحسین پیش کیا ۔
1,686 total views, no views today



