کبل(تحصیل رپورٹر) ڈی ایچ او سوات کے خصوصی ہدایت پر ملیریا سپروائزر بی ایچ یو توتانوبانڈئی محمد اسماعیل نے خسرہ آگاہی مہم کے حوالے گارلینڈ ماڈل سکول اینڈ کالج گالوچ میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 15اکتوبر تا 26اکتوبر خسرہ سے بچاؤ مہم پیر کے روز سے شروع ہورہی ہے جہاں پر 9ماہ سے لیکر 5سال تک کے تمام بچوں کو ٹیکے لگائیں جائیں گے انہوں نے کہا کہ خسرہ ایک جان لیوا مرض ہے جس سے بچوں کی اموات واقع ہوجاتی ہیں اسی وجہ سے حکومت نے باقاعدہ مہم کے ذریع اس مرض پر قابو پانے کے لئے ٹھوس حکمت عملی وضع کردی ہے اور لوگوں کے سہولت کے لئے ہر علاقے کے سطح پر خصوصی ٹیمیں تشکیل دی گئیں ہیں لہذا عوام مذکورہ دنوں میں اپنے بچوں کو قائم کردہ قریبی سنٹر پر لاکر ٹیکے ضرور لگوائیں اور اپنے بچوں کے بہتر صحت کے لئے بھر تعاون کو یقینی بنائیں۔
1,022 total views, no views today



