سوات(سوات نیوزڈاٹ کام )سوات میں صوبائی اسمبلی کے دو حلقوں میں کتنے ووٹ مسترد ہوئے ، الیکشن کمیشن کے فارم47 کے مطابق حلقہ پی کے 7 میں مسترد ووٹوں کی تعداد920 ہے جبکہ صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی کے 3 میں مسترد ہونے والے ووٹوں کی تعداد1090 ہے، ذرائع کے مطابق حلقہ پی کے 3 سے الیکشن لڑنے والے پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار حاجی فضل مولا ووٹوں کی دوبارہ گنتی اور مسترد شدہ ووٹوں کو دیکھنے کیلئے درخواست ڈی سی سوات کو جمع کردی گئی ہے ، اگر ڈی سی سوات دوبارہ گنتی کے احکامات جاری کرتے ہیں تو نتیجہ کچھ بھی ہوسکتا ہے، تاہم اس کا فیصلہ ڈی سی سوات کے احکامات کے بعد اور ووٹوں کی دوبارہ گنتی کے بعد ہو سکے گا
1,244 total views, no views today
Comments



