سوات(سوات نیوزڈاٹ کام )کمشنر ملاکنڈ ڈویژن سید ظہیرالاسلام شاہ نے کہا ہے کہ ذہنی وجسمانی طور پر معذور افراد کیلئے سرکاری ملازمتوں میں 2 فیصد کوٹے کی صوبائی حکومت کی پالیسی پر ملاکنڈ میں سختی سے عمل درآمد کیا جارہا ہے اور حال ہی میں اس پالیسی کے تحت کئی افراد کو بھرتی کیا گیا تاہم کسی بھی شکایت کی صورت میں ہمارے دفتر کے دروازے ہمیشہ کھلے ہیں اور ایسے کسی بھی مسئلہ کے حل کیلئے ان سے رابطہ کیا جاسکتا ہے انہوں نے کہا کہ معذور افراد کو صوبائی حکومت نے خصوصی افراد کا نام دیا ہے کیونکہ انہیں اللہ تعالیٰ نے عام شہریوں سے زیادہ صلاحیتوں سے نوازا ہے اور کئی نے کھیل و معیشت سمیت زندگی کے تمام شعبوں میں اپنی خداداد صلاحیتوں کا لوہا منوایا اور بین الاقوامی شہرت حاصل کی وہ نابیناؤں کیلئے سفید چھڑی کے عالمی دن کے موقع پر سوات پبلک سکول وکالج میں تقریب سے بحیثیت مہمان خصوصی خطاب کر رہے تھے جس کا اہتمام پاکستان ایسوسی ایشن آف دی بلائنڈنے کیا تھا تقریب سے ایسوسی ایشن کے صدر خلیل اللہ ، نائب صدر سید فراز رشید،جنرل سیکرٹری ثناء اللہ، کالج کے پرنسپل خلیل قاضی، سیدوگروپ ہسپتال کے چیف ایگزیکٹیوڈاکٹر اسرارالحق، سوشل ویلفیئرآفیسر میاں حضرت شاہ ودیگر نے بھی خطاب کیا اور سفید چھڑی کی اہمیت پر روشنی ڈالتے ہوئے نابیناؤں کی ہر طرح مدد پر زور دیااس موقع پر نابیناافراد نے اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کرتے ہوئے مختلف پروگرام پیش کئے جبکہ کمشنر ملاکنڈ نے ان میں سفید چھڑیاں اور تحائف تقسیم کئے انہوں نے بلائنڈ ایسوسی ایشن کیلئے دفتر کے قیام پرمخیرشہریوں کے کردار کو سراہتے ہوئے اپنی جانب سے ایسوسی ایشن کیلئے ایک لاکھ روپے کے نقد عطیے اور دفتر کیلئے درکار فرنیچر، کراکری، سٹیشنری اور دیگر ضروری سامان کی فراہمی کا اعلان کیا انہوں نے کہا کہ خصوصی افراد کی مدد اور داد رسی حکومت اور معاشرے کا مشترکہ فرض ہے اور اسی بنیاد پر قومیں ترقی کرتی ہیں انہوں نے کہا کہ سوات میں حکومتی سطح پر مین بازار مینگورہ میں نابیناؤں کا خصوصی سکول قائم کیا گیا ہے جس میں خوراک ویونیفارم اور ہاسٹل کے علاوہ پک وڈراپ کی سہولت بھی دستیاب ہے جبکہ مکانباغ سیدوشریف میں گونگے وبہرے بچوں کیلئے اس طرح کا مڈل سکول قائم ہے جس میں 175 بچے زیر تعلیم ہیں اور اسے ہائی کا درجہ بھی دے دیاگیا ہے انہوں نے سیدو ہسپتال میں خصوصی افراد کے ترجیحی بنیادوں پر علاج ومعالجہ کیلئے خصوصی کمیٹی کوفعال بنانے کی ضروت پر بھی زوردیا۔
1,214 total views, no views today



