سوات(سوات نیوزڈاٹ کام )ملک سعید شہید ٹرسٹ نے سوات میں سپورٹس سامان کو کھلاڑیوں میں تقسیم کردیا، گورنمنٹ ہائی سکول امانکوٹ میں منعقدہ تقریب تقسیم سامان کا شاندار پروگرام منعقد کیا گیا ،جس میں ضلع بھر سے کھلاڑیوں نے شرکت کی، اس موقع پر محمد رحیم ٹرسٹ کے عہدیدار نے اپنے خیالات کااظہار کرتے ہوئے کہا کہ ملک سعید ٹرسٹ سال 2010 سے کھیلوں کے سرگرمیوں کے فروغ کیلئے کام کررہی ہے، اب تک متعدد بار کھیلوں کا سامان مختلف اکیڈیمیوں میں تقسیم کیا گیا ہے، اس مرتبہ چائنہ ایمبیسی نے ملک سعد شہید ٹرسٹ کو کھیلوں کے سامان فراہم کئے ہیں جن میں ٹیبل ٹینس، ہاکی، کرکٹ، فٹ بال اور دیگر کھیل شامل ہیں، ان کھیلوں کے سامان کو مختلف اکیڈیمیوں کو دیئے گئے ہیں جنہوں نے وہ سامان کھلاڑیوں میں تقسیم کیا ہے، انہوں نے کہا کہ ٹرسٹ کا مقصد کھیلوں کے سرگرمیوں کو فروغ دینا ہے اور ملک میں نوجوانوں کو مثبت سرگرمیوں کی طرف راغب کرنا ہے، انہوں نے کہا کہ ائندہ بھی اسی طرح کھیلوں کے سامان کھلاڑیوں میں تقسیم کئے جائیں گے
1,555 total views, no views today



