سوات،سوات میں مینگورہ اور کانجو کو ملانے والے ایوب پل پر کام سست روی کاشکار ،ڈپٹی کمشنرسوات نے سخت نوٹس لیتے ہوئے ٹھیکدار کو جھاڑ پلادی ،28فروری ڈیڈلائن ہے جبکہ کام اپریل تک بھی مکمل نہیں ہوسکتا ،2010میں تباہ ہونے والے ایوب پل کی عدم تعمیر تحصیل کبل اور مٹہ کی 8لاکھ آبادی کے لئے وبال جان بن گیا ہے ،
سوات کے مرکزی شہر مینگور ہ کو کانجو کے مقام پر تحصیل کبل اور مٹہ سے ملانے والا ایوب پل 2010کے تباہ کن سیلاب کے دوران تباہ ہوگیا تھا خدا خداکرکے سابق اے این پی حکومت نے ستمبر2010میں اس پل کی تعمیر نو کے لئے 36لاکھ روپے کی منظوری دیکر اس کا افتتاح بھی کرلیا گیااور ٹھیکدار کو پل 28فروری2013تکمیل کی مہلت دیدی گئی جب ٹھیکدار اس کی تکمیل میں ناکام ہوا تو مزید ایک سال کی توسیع دی گئی جس کی بڑی وجہ بجلی کے پول ہٹانا اور دیگر مشکلات بتائی گئیں اب چونکہ اس کی کاسٹ بڑھ کر تقریباً38لاکھ روپے تک بڑھ گئی ہے لیکن تاحال ٹھیکدار اس کو رواں ماہ کی28تاریخ کو مکمل ہونا ممکن نظر نہیں آرہا ہے جس پر ڈپٹی کمشنر سوات سیدامتیازحسین نے شدید برہمی کا اظہارکرتے ہوئے ٹھیکدار کو جھاڑپلادی ہے اور انہیں پل کو ہر حال میں مکمل کرنے کی ہدایت کی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر سوات نے کہاکہ پل کو تعمیر نہ کیا گیا تو ٹھیکدار کے خلاف کارروائی کی جائے گی ،دوسری جانب شہریوں کاکہنا ہے کہ پہلے اے این پی حکومت نے اس پل کو تعمیرکرانے میں دلچسپی نہیں لی جبکہ اب تحریک انصاف حکومت بھی کوئی دلچسپی نہیں دکھارہی یہاں تک کہ علاقے کے رکن قومی اسمبلی تو سوات کو ہی خیر باد کہہ چکے ہیں اور اسلام آباد میں ٹاک شوز کی زینت بنے ہوئے ہیں ،انہوں نے مطالبہ کیا کہ تبدیلی کے نام پر ووٹ لینے والے تحریک انصاف کے ممبران اسمبلی عوامی مشکلات کم کرنے کے لئے اپنا کردار اداکریں ۔
652 total views, no views today


