سوات،سوات میں ایک اور امن کمیٹی کا رہنما اندھی گولی کا شکار ہوگیا، سوات کے تحصیل کبل کے علاقہ گل جبہ کے رہائشی ظاہر اہ ولد مجید خان سکنہ گل جبہ کو نامعلوم افراد نے گولی ماردی ، موصوف کو شدید تشویشناک حالت میں سیدو شریف ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں پر وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسے،
ظاہر شاہ امن کمیٹی کے رکن اور قومی وطن پارٹی کے رہنما تھے، پولیس اور فورسز نے واقعہ کی تحقیقات شروع کردی ہے، مرحوم کو ابائی گاؤں کے قبرستان میں سپرد خاک کیا گیا۔
383 total views, no views today
Comments


