مینگورہ،قومی وطن پارٹی کے زونل چیئرمین فضل رحمان نونو نے کہاہے کہ تاجربرادری کاروبارمیں حلا ل کمائی کو فروغ اورترجیح دینے کے ساتھ ساتھ عوام کو معیاری اشیاء فراہم کرنے کی بھرپورکوشش کریں ،ان خیالات کا اظہارانہوں نے مینگورہ میں حیات جیولرزکی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا،
اس موقع پرقومی وطن پارٹی کے عہدیداروں،کارکنوں اوررتاجربرادری کی کثیرتعدادبھی موجود تھی،اس سے قبل فضل رحمان نونو نے فیتہ کاٹ کر دکان کا باقاعدہ افتتاح کیا،انہوں نے کہاکہ جیولری کی اس دکان کا قیام کاروبارکی دنیا میں ایک نیا اضافہ ہے جوایک خوش آئنداقدام ہے اورہمیں امیدہے کہ یہاں پر لوگوں کو مناسب نرخوں پر معیاری سامان فراہم کیا جائے گا تاہم تاجر برادری کو اپنے کاروبارمیں حلال کمائی کوفروغ اورترجیح دیناچاہئے ۔
378 total views, no views today


