کبل ، ڈسٹرکٹ فٹ بال چمپئن شب ٹرافی دلاور خان شہید کلب نے عوامی کلب ڈھیری کو پنلٹی ککس پر ہراکر اپنے نام کرلیا، فائنل کے مہمان خصو صی شیر شاہ خان صدر اے این پی سوات اور سابق قومی اسمبلی رحمت علی خان تھے ان کے ہمراہ ضلع سوات کے جنرل سیکرٹری عبداللہ یوسفرئی اور دیگر مہمان بھی موجود تھے جبکہ فائنل کے انتظامات ڈسٹرکٹ فٹ بال ایسوسی ایشن اور گراؤنڈ انتظامیہ نے کی اس دوران کبل کے سیاسی و سماجی شخصیت شاہی روم ملک بھی شیر شاہ خان کے ساتھ موجود تھے
گزشتہ روز ڈسٹرکٹ فٹ بال چمپئن شب فائنل میچ دلاور خان شہید کلب نے عوامی کلب ڈھیری کے درمیان کھیلا گیا جس کو بڑی تعداد میں شائقین نے دیکھا دونوں ٹیموں نے ایک دوسرے پر برتری ثابت کرنے کیلئے بھر پور محنت کی لیکن کوئی بھی ٹیم دوسری ٹیم پر سبقت لینے میں کا میاب نہ ہوسکی اور مقررہ ٹائم ختم ہونے کے بعد پنلٹی ککس کرانے کا فیصلہ کیا گیا ، پنلٹی ککس کے مرحلے میں دلاور خان کلب کے گول کیپر نے شاندر گیم کا مظاہرہ کیا اور مخالف ٹیم کی پنلٹی ککس کو گول جانے نہ دیا گیا اور مخالف ٹیم پر برٹری حاصل کی اور ڈسٹرکٹ چمپین شب کا اعزازحاصل کیا، اس موقع پر مہمان خصوصی اے این پی سوات کے صدر شیر شاہ خان سابق ممبر صوبائی اسمبلی رحمت علی خان ،عبداللہ یوسفزئی، ابراہیم دیولی ، خورشید خان ، امان گل اور دیگر مہمانوں نے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کی، سابق ممبر اسمبلی شیر شاہ خان نے کبل گراؤنڈ میں سپورٹس کی ترقی کیلے ایسوسی ایشن اور ٹیموں کیلئے نقد گرانٹ کا اعلان بھی کیا اور کہا کہ کبل گراؤنڈ کی ترقی میں اے این پی شانہ بشانہ ہے اور آئندہ بھی رہے گی ۔ رپورٹ : سوات نیوز ڈاٹ کام
377 total views, no views today


