سوات، اسسٹنٹ کمشنر سب ڈویژن بریکوٹ محمد عمیر نے کہا ہے کہ تحصیل بریکوٹ سوات کے اہم مقامات میں شامل ہے اور اس کے مسائل ترجیح بنیادوں پر حل کرنے کے لئے ہر ممکن کوشش کروں گا۔اس وقت سوات کا سب سے بڑا اور اہم مسلۂ ڈینگی وائر س کا ہے
۔بریکوٹ انتظامیہ کے سرکاری و غیر سرکاری اداروں کے ساتھ ڈینگی سے بچاؤ کے سلسلہ پر اپنی پوری توجہ مرکوز رکھی ہے ۔عوامی تعاون کے ساتھ ابھی تک ڈینگی کا کوئی کیس پورے تحصیل میں رپورٹ نہیں ہوئی ہے مگر ہماری کوشش یہی ہے کہ ہم اس کے خلاف اجتماعی طور پر جدوجہد جاری رکھیں۔صحافی معاشرے میں اہم مقام ر کھتے ہیں ۔میڈیا معاشرے میں بہتر تبدیلی ،مسائل کی نشاندہی اور عوام کی صحیح رہنمائی میں بہترین کردار ادا کرسکتی ہے آج کا دور میڈیا کا دور ہے اس لئے صحافی حضرات مثبت صحافت اپنا کر علاقے کی ترقی اور خوشحالی میں بھر پور کردار ادا کریں ،تحصیل بریکوٹ کے تعلیم،صحت،ٹریفک مسائل ،تجاوازت ،غیر قانونی بس سٹاپوں اور دیگر مسائل پر قابو پانے کے لئے مذکورہ سرکاری اداروں کے اعلیٰ حکام سے میٹنگز کا انعقاد کروں گا۔ان خیالات کا اظہار انہوں اپنے دفتر میں روزنامہ ایکسپریس کو انٹریو دیتے ہوئے کیا ۔انہوں نے کہا کہ بریکوٹ بازار سوات کے مین گیٹ پر واقع ہے اس کی خوبصورتی کے لئے ہرممکن اقدامات اٹھائے جائیں گے ۔تجاوازت کے خلاف سی ایم او بریکوٹ کو ہدایات جاری کردی گئیں ہیں اور وہ دو دنوں کے اندر اندر غیر قانونی تجاوازت سے بازار کو صاف کردیں گے ۔مستقل بنیادوں پر تجاوازت سے چھٹکارہ حاصل کرنے کے لئے پلاننگ کی ہے روڈ کے حدود پر کوئی کاروبار نہیں ہوگا تاہم غریب ریڑھی بانوں اور ہتھ ریڑھی والے بھی متاثر نہ ہوں۔ ۔ٹریفک کے مسائل کے بارے میں انہوں نے کہا کہ اوور لوڈنگ ،کم عمر ڈرائیوروں اور سوزوکی وین جو کہ مختلف روٹس پر سواریاں لے جاتی ہیں انہوں نے سوزوکی باڈی پر نمائشی لوہے اور پتھریاں استعمال کی ہیں جن سے ابھی تک بہت سے لوگ زخمی ہوئے ہیں کے خلاف ٹریفک انسپکٹر کے ساتھ بہت جلد میٹنگ کروں گا تاکہ قانون کے مطابق ان کے خلاف سخت سے سخت کاروائی عمل میں لائی جائے ۔علاقہ ابوہا اور نویکلے میں نئی تعمیر ہونی والی سڑک سے پیدا ہونے والے مسائل جن میں نکاس اب ،روڈ کی بھر ائی سے بجلی کے تاروں کی اونچائی میں کمی اور گرد و غبار شامل ہیں متعلقہ ادارے کے اعلیٰ حکام کے نوٹس میں لاؤں گا۔مذید براں انہوں نے کہا کہ گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج بریکوٹ کی تین سالوں سے کھڑی بس کا مسلۂ حل کرنے کے لئے کالج کا معائنہ کروں گا تاکہ طالبات مذید پرائیویٹ گاڑیوں میں کالج کو آنے جانے سے بچ سکیں۔
573 total views, no views today


